اسلام آباد:

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کھلنا ہے، جب یہ کیس کھلے گا تو بڑے بڑے لوگ شکنجے میں آئیں گے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا ارشد شریف کو دوستی میں مارا گیا، وہ جتنا اسٹیبلشمنٹ سے قریب تھے اتنا ہی پی ٹی آئی کے قریب تھے، گٹھ جوڑ ملے گا تو اس میں بہت کچھ ملے گا اور میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں ان کو قتل کیا گیا ہے۔

 بانی پی ٹی آئی کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہونا ہے لیکن یہ پتہ تھا کچھ ہونا ہے، پاکستان میں اس کے بعد انہوں نے اس پر پردہ ڈالا ہے، بعد میں جب  انہوں نے اعلان  کیا کہ مراد سعید لیڈر ہے تو میں نے اسی رات پریس کانفرنس کی کہ اللہ میاں اس کو زندگی دے اور اپنی پناہ میں رکھے۔

 ایک سوال پر انہوں نے کہا میں نے ارشد شریف کے قتل میں عمران خان کا نام نہیں لیا۔  آپ کو یہ کہہ رہا ہوں کہ ارشد شریف کے قتل کا کیس جب کھلے گا، کیوں مراد سعید ملک سے باہر ہے؟ یا جہاں بھی ہے، ملک سے باہر ہے ملک کے اندر ہے جہاں بھی چھپا ہوا ہے، کیوں چھپا ہوا ہے؟ آپ مجھے یہ وجہ بتائیں آپ اس کو انوسٹی گیٹ کیوں نہیں کرتے۔ ہر چیز آپ عمران خان پر ڈال دیں یہ بھی زیادتی کی بات ہے لیکن اگر آپ کہیں گے کہ گولی کس نے چلائی،  توٹریگر تو عمران خان سے دبا ہے۔

 190ملین پاؤنڈ کو سائن عمران خان نے کیا ہے۔ لیڈر وہ تھے، ہیڈ وہ تھے ، پرائم منسٹر وہ تھے۔ عمران خان کی ایز پرائم منسٹر فیض حمید کی پشت پنائی نہ ہوتی تو وہ اتنا بڑا جن بن سکتا تھا۔

فیصل واوڈا نے کہا بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے 9 مئی کی منصوبہ بندی ہوئی، ان سے آخری دن ملا تو اس کمرے میں جو آلات تھے وہ کس کے دفتر کے تھے؟ فیض حمید کو بانی پی ٹی آئی کی بطور وزیراعظم پشت پناہی تھی ۔  اس لیے وہ طاقتور تھے اور ان کا کورٹ مارشل ہوگا۔

انہوں نے کہا  ماڈل ٹاؤن ابھی کلیئر نہیں ہوا ہے وہاں بھی معصوم لوگوں کی جانیں گئی ہیں لیکن یہ سب چیزیں  پی آئی ٹی کے دور میں کب ، کیسے اور کیوں اسٹارٹ ہوئیں۔ اس کو دیکھنا بہت ضروری ہے۔

 2018 سے پہلے ہم دھرنے دیتے تھے لیکن ہم مرنے نہیں کرتے تھے۔ ہم مارتے تھے نہ مرتے تھے، نہ طوفان لگاتے تھے، نہ آگ لگاتے تھے، نہ شہیدوں کی تنصیبات اڑاتے تھے اور نہ شہیدوں کو تمسخر اڑاتے تھے۔ یہ ہمارا رویہ 2018 میں کب ہوا۔ 2018  سے پہلے کیوں نہیں تھا؟2018 بیگم صاحبہ کے آتے ہی پہلا انسیڈنٹ ہوا ، جب تماشہ خراب ہونا شروع ہوا، وہ تب ہوا جب ان کی چیزیں عمران خان کو پیش کی گئیں جو اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی تھے  اور آج کے چیف ہیں۔

ان کی آڈیو، ویڈیو شواہد دیے گئے کہ یہ آپ کی بیگم صاحبہ کر رہی ہیں۔ تو ان کو بجائے ریوارڈ دینے کے شاباشی دینے کے  ان کو سیک کر دیا گیا۔ ان کو ہٹا دیا گیا راتوں رات، ایسا کبھی نہیں ہوا  کہ رات دس بجے ڈی جی آئی ایس آئی چینج ہو  اور پونے گیارہ بجے دوسرا ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید چارج لے، یہ آپ نے ہسٹری میں کبھی سنا نہیں ہوگا۔

فرح گوگی اور عثمان بزدار بشریٰ بی بی کی پروڈکٹ تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی نئی تقرری پر کس کا ان پٹ تھا، بیگم صاحبہ کا۔ ان سارے معاملات میں، چیف کی میٹنگز کے اندر، آڈیو آئی ہیں جس کے اندر وہ کہہ رہی ہیں کہ اس کو غدار ثابت کر دو، فرح گوگی اور عثمان بزدار بشریٰ بی بی کی پروڈکٹ تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس ا ئی پی ٹی ا ئی ارشد شریف انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

ای چالان بند نہ ہوا تو 60 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ شاہراہ فیصل پر دھرنا دوں گا، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ای چالان کے خلاف 60 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر دھرنا دینے کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور بی میں عوامی رابطہ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ای چالان کراچی والوں کو لوٹنے کا نیا دھندہ ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت شہری سہولیات کی فراہمی میں ناکام رہی ہے، لیکن شہریوں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھاتی جا رہی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ “پہلے سڑکیں بناؤ، شہر تباہ حال ہے، مگر عبداللہ اپنی مستی میں مگن ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اگر ای چالان کا نظام لاڑکانہ، کشمور اور دادو میں نافذ نہیں، تو صرف کراچی میں کیوں لاگو کیا جا رہا ہے؟۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کے غیر منصفانہ اور وڈیروں جیسے ٹیکسوں کو عوام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “سڑکیں، گٹر نہیں بناتے، بس ٹیکس پر ٹیکس لگا رہے ہو۔ ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کی جان لے رہے ہیں، اب یہ لوگ ہمارے مال پر بھی ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں، یہ نہیں چلے گا۔”

فاروق ستار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “فاختہ انڈے دے اور کوا انڈے کھا جائے، یہ سلسلہ اب بند کرنا ہوگا۔”

انہوں نے کہا کہ اگر ای چالان سسٹم واپس نہ لیا گیا تو شہری سڑکوں پر نکلیں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ای چالان سسٹم اگر بند نہ کیا گیا تو میں 60 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی،27ویں ترمیم باآسانی پاس ہوجائیگی، فیصل وائوڈا
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی، فیصل وائوڈا
  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
  • ای چالان بند نہ ہوا تو 60 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ شاہراہ فیصل پر دھرنا دوں گا، فاروق ستار
  • ہم پی ٹی آئی میں کسی ’مائنس فارمولے‘ کے مشن پر نہیں،عمران اسمٰعیل
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟
  • میڈیا پابندی شکست کا کھلا اعتراف ہے، روس کا یوکرین پر طنز