یہ میرے لیے حرام ہے، شاہ رُخ خان نے سود لینے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روی چوپڑا کی اہلیہ رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رُخ خان نے ان کی ایک فلم کو سپورٹ کیا اور اس کی پروڈکشن کیلئے دی ہوئی رقم پر سود لینے سے صاف انکار کردیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رینو چوپڑا نے ایس آر کے کی تعریف کرتے ہوئے ایک واقعے کا ذکر کیا کہ کس طرح 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم میں شاہ رُخ خان نے انکی مالی مدد کی تھی۔
رینو نے بتایا کہ انہوں نے ان کے بیٹے ابھے چوپڑا کی فلم ’اتفاق‘ کی مالی معاونت بغیر سکرپٹ پڑھے کی تھی جس میں اکشے کھنہ، سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
A post common by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
رینو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے اس فلم کو ان کے کہنے پر نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ پروڈکشن کے لیے دی گئی رقم پر سود لینے سے بھی صاف انکار کر دیا تھا اور کہا کہ یہ ان کیلئے حرام ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کا کہنا تھا ’نہیں، یہ میرے لیے حرام ہے، میں سود نہیں لے سکوں گا‘۔ رینو چوپڑا نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے علاوہ دیگر تمام سرماکاروں نے سود لیا تاہم وہ کسی صورت اس پر راضی نہیں ہوئے۔
رینو نے بتایا کہ شاہ رخ خان بےحد خوش مزاج اور احترام کرنے والے انسان ہیں۔ جب ان کے بیٹے کی فلم بنانے کی بات آئی تو شاہ رُخ نے اس کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ وہ فلم کے لیے سپورٹ کریں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: رینو چوپڑا نے نے بتایا کہ شاہ رخ خان کہ شاہ ر شاہ ر خ
پڑھیں:
ارشد ندیم کو انڈیا آنے کی دعوت دینے پر بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے پیچھے پڑ گئے
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے نیزہ بازی کے ایک ایونٹ میں شرکت کی دعوت دینا بھارتی انتہاپسندوں کو ہضم نہ ہوا اور اسی بنیاد پر اپنے ہی ہیرو نیرج چوپڑا کو نفرت اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نیرج چوپڑا نے 24 مئی کو بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونے والے ’’نیراج چوپڑا کلاسک‘‘ میں ارشد ندیم سمیت دنیا بھر کے صف اول کے اتھلیٹس کو مدعو کیا تھا، لیکن بھارتی میڈیا اور انتہاپسند حلقوں نے اس فیصلے کو ’’حب الوطنی کے خلاف‘‘ قرار دے کر محاذ کھول دیا۔
سوشل میڈیا پر ٹرولنگ، الزامات اور شدید تنقید کے بعد نیرج چوپڑا کو صفائی دینے پر مجبور ہونا پڑا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "میری محبت اپنے ملک سے کسی سے کم نہیں، لیکن جب میرے خلوص اور خاندان پر حملے کیے جائیں گے تو میں خاموش نہیں رہوں گا۔"
نیرج نے واضح کیا کہ ارشد کو دعوت دینا صرف ایک کھلاڑی کی جانب سے دوسرے کھلاڑی کے لیے کھیل کے جذبے کے تحت تھا، مگر اب کشیدہ صورتحال کے باعث "ارشد کی شرکت ممکن نہیں رہی"۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ارشد ندیم نے پہلے ہی نیرج چوپڑا کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معذرت کرلی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا سال بھر کا ٹریننگ شیڈول اور ایونٹس پہلے سے طے شدہ ہیں، اور ان دنوں وہ کوریا میں 27 مئی سے شروع ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم مئی کے تیسرے ہفتے میں جنوبی کوریا روانہ ہوں گے اور ان دنوں لاہور میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔