کمپنی کی غیر شادی شدہ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی انوکھی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی کمپنی نے اپنے کنوارے اور طلاق یافتہ ملازمین کیلئے انوکھی پالیسی کا اعلان کیا جس کی وجہ سے اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبہ شانڈونگ میں قائم کیمیکل کمپنی نے جنوری میں نوٹس کے ذریعے پالیسی کا اعلان کیا جس میں دھمکی دی گئی کہ ستمبر تک اگر سنگل یا طلاق یافتہ ملازمین نے شادی نہیں کی تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔
کمپنی کی اس پالیسی میں 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو شادی کرنے کا کہا گیا تھا۔جس کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی شرح میں اضافہ کرنا تھا۔نوٹس میں کہا گیا کہ جن ملازمین نے مارچ تک شادی نہ کی انہیں پہلے اپنی غلطی پر معذرت کا خط جمع کرانا پڑے گا۔جون تک غیر شادی شدہ رہنے والے ملازمین کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اگر انہوں نے ستمبر تک شادی نہ کی تو بالآخر انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔
اس پالیسی پر عوام کی جانب سے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔قانونی ماہرین نے اس پالیسی کو آئین کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ چین کے لیبر قوانین کے تحت کمپنیاں ملازمین سےشادی یا بچوں کی منصوبہ بندی کے بارے میں سوال نہیں کر سکتیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کمپنی کی پالیسی پر شدید بحث ہوئی ۔جہاں کئی صارفین نے اسے ملازمین کی نجی زندگی میں غیر ضروری مداخلت قرار دیا۔
پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلباء تنظیم کے کارکنوں کا حملہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملازمین کی
پڑھیں:
ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی
ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی،یہ فیصلہ کیاہے کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی حکومت نے ،جہاں اب سرکاری ملازمین اپنے والدین کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے 30 دن کی چھٹی لے سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان 30 دن کی چھٹیوں کے بدلے آپ کی کوئی تنخواہ نہیں کٹے گی کیونکہ یہ پیڈ لیو ہیں۔
راجیہ سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا سرکاری ملازمین کے لئےاپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی لینے کا کوئی انتظام ہے؟
جس پر مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نےبتایاکہ ملکی سروس رولز مرکزی حکومت کے ملازمین کو 30 دن کی چھٹی کی اجازت دیتے ہیں، جس کا فائدہ کسی بھی ذاتی وجہ سے لیا جا سکتا ہے جس میں بزرگ والدین کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔
جتیندر سنگھ نے تحریری جواب میں کہا کہ سنٹرل سول سروسز (لیو) رولز، 1972 میں 30 دن کی ای ایل (Earned Leave)، 20 دن کی ہاف ڈے لیو، آٹھ دن کی سی ایل اور دو دن کی ریسٹرکٹیڈ لیو، مرکزی حکومت کے ملازم کو دیگر اہل چھٹیوں کے علاوہ دی جاتی ہیں، جو کسی بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر حاصل کی جا سکتی ہے، بشمول بزرگ والدین کا خیال رکھنے کے۔
ان کاکہناتھا کہ آپ ان چھٹیوں کا استعمال کسی بھی ذاتی کام کے لئے کر سکتے ہیں، چاہے وہ آپ کے والدین کا خیال رکھنا ہو یا کوئی اور ضروری کام۔ یعنی اب آپ کو اپنے بزرگ والدین کی دیکھ بھال کے لیے الگ سے چھٹی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو صرف اپنی EL کا استعمال کرنا ہوگا۔