تاشقند: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
تاشقند:وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کے دورہ تاشقند کے دوران پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ملک کے درمیان معلومات کے تبادلے، کھیلوں، سائنس و ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کے امور پر مفاہمی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایوف نے بھی شرکت کی، اس موقع پر تاشقند اور لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے، نوجوانوں کے امور، سفارتی پاسپورٹس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اورازبکستان کےصدرشوکت میرضیایوف نےمشترکہ اعلامیے پردستخط کیے اور دستخط شدہ مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر صدر ازبکستان شوکت میرضیایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن مستقبل کے لیے دونوں ممالک کی گفتگو اور معاہدے بہت اہم ہیں، مسائل سےنمٹنےکےلیے مشترکہ لائحہ عمل اور مواقع سے فائدہ اٹھاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، تاشقند اور لاہور کے درمیان پروازیں دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں، پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات دورہ تاشقند پر ہیں، سرمایہ کاری و تجارت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہورہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہاز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مریس سانگیمپونگسا نے ملاقات کی ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، خاص طور پر ثقافتی اور پارلیمانی روابط، عوامی سطح پر روابط۔ علاوہ ازیں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ممالک نے خوراک کے تحفظ، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالملکی فورمز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ مریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور کونسل کے کام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
Ansa Awais Content Writer