Juraat:
2025-08-02@06:59:50 GMT

پی آئی اے ،انتظامیہ 2ارب روپے وصول کرنے میں ناکام

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

پی آئی اے ،انتظامیہ 2ارب روپے وصول کرنے میں ناکام

انتظامیہ نے رقم کی وصولی کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنانے کے بجائے بہانے بنانا شروع کئے
قومی ادارے کو نقصان، اعلیٰ حکام کی رقم وصولنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش

پی آئی اے انتظامیہ انٹرنیشنل پیکس ایجنٹس سے 2 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام ہو گئی، قومی ادارے کو بھاری مالی نقصان ہو گیا، اعلیٰ حکام نے رقم وصول کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کردی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی کریڈٹ پالیسی کے تحت کریڈٹ کی سہولت صرف 30 دن کے لئے فراہم کی جائے گی جس کے بعد ہر ماہ 1.

25 فیصد رقم کریڈٹ میں جمع کی جائے گی۔ پی آئی اے کے سال 2015-2019 کے ریکارڈ کے جائزہ سے انکشاف ہوا کہ 31 دسمبر 2019 تک انٹرنیشنل پیکس ایجنٹس ایک ارب 74 کروڑ 90 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں اور پی آئی اے کا سیل ڈپارٹمنٹ رقم وصول نہیں کر سکا، پی آئی اے انتظامیہ کو 26 جنوری 2021 کو آگاہ کیا گیا لیکن انتظامیہ نے رقم کی وصولی کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنانے کے بجائے بہانے بنانا شروع کئے ہیں جس پر اعلیٰ حکام نے ڈی اے سی کا اجلاس طلب کرنے کی تحریری طور پر درخواست کی لیکن ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے انتظامیہ نے کچھ انٹرنیشنل ایجنٹس کو سیل کی رقم 15 دن میں جمع کروانے کی سہولت فراہم کی لیکن ایجنٹس نے رقم جمع نہیں کروائی اور سال 1998 سے لے کر سال 2016 تک انٹرنیشنل ایجنٹس 32کروڑ 30 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ پی آئی اے افسران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے فراڈ کے کیسز میں پی آئی اے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کوئی کارروائی کی اور نہ ہی نادہندہ ایجنٹس کے خلاف قانونی اقدام لیا، کچھ کیسز میں قانونی ایکشن شروع کیا گیا لیکن کیسز کو پرسیو نہیں کیا گیا، پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر اعلیٰ حکام نے ذمہ دار پی آئی اے افسران کے خلاف کارروائی کرنے اور رقم وصول کرنے کی سفارش کی ہے ۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پی آئی اے انتظامیہ انتظامیہ نے وصول کرنے رقم وصول کیا گیا کرنے کی

پڑھیں:

وائٹ ہائوس، ٹرمپ انتظامیہ کا 20 کروڑ ڈالر سے نیا بال روم تعمیر کرنے کا اعلان

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وائٹ ہاس میں ایک نئے اور شاندار بال روم (رقص اور تقریبات کے لیے مخصوص ہال)کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر 200 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں نئے بال روم کی تعمیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیرینہ خواہش ہے جس کی تعمیر کا آغاز رواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔

گزشتہ روز، وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران نئے بال روم کی تعمیر سے متعلق بتایا کہ اس عظیم الشان منصوبے کے لیے فنڈز صدر ٹرمپ اور دیگر گمنام عطیہ دہندگان کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ نیا بال روم وائٹ ہاس میں انتہائی ضروری اور خوبصورت اضافہ ہوگا، یہ وائٹ ہاس کے مشرقی حصے کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا جہاں اس وقت خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے آفس سمیت دیگر اہم دفاتر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

نئے بال روم میں تقریبا 650 مہمانوں گنجائش ہوگی جو وائٹ ہائوس میں موجود مشہور ایسٹ روم سے تین گنا زیادہ ہے، ایسٹ روم میں تقریبا 200 افراد بیٹھ سکتے ہیں اور یہاں اکثر سرکاری تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں۔کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ یہ نیا بال روم ان بڑے اور بدنما خیموں کی ضرورت کو ختم کر دے گا جو عام طور پر ریاستی ضیافتوں اور بڑی تقریبات کے لیے لگائے جاتے ہیں۔اس منصوبے کی تکمیل کی متوقع تاریخ صدر ٹرمپ کے موجودہ دورِ صدارت (جو جنوری 2029 تک ہی) سے کافی پہلے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں
  • مودی سرکار کا آپریشن سندور کا ناکام دفاع، ہندوتوا حامیوں کو متحرک کرنے کی کوشش
  •  15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والا کلرک لیکن 24 گھروں، کروڑوں کے اثاثوں کا مالک
  • وائٹ ہائوس، ٹرمپ انتظامیہ کا 20 کروڑ ڈالر سے نیا بال روم تعمیر کرنے کا اعلان
  •  پیکٹا افسران کے مالی اختیارات میں اضافہ
  • بھارت خود کو ایک ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا، امریکی وزیر خزانہ
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید
  • چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالے خبردار، وزیراعظم نے سخت کارروائی کی ہدایت کردی
  • معاہدے کی خلاف ورزی کرکے چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
  • پشاور، باچاخان ایئرپورٹ سے جوتوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی