زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ، زروسیع میں کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ملک میں زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ اور زروسیع (ایم ٹو) میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9524 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.
پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9490 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع کا حجم 35285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.5 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ایم ٹو کا حجم 35460 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جاری مالی سال کے آغازسے اب تک ایم ٹو میں مجموعی طور پر 3.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں نئے کرنسی نوٹ کب جاری ہوں گے؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 25713 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.8 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 25921 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیٹ بینک اعدادوشمار زروسیع زیرگردش کرنسی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک وی نیوز اسٹیٹ بینک ہفتہ میں کا حجم
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کی پوزیشن سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 18 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
پاکستان کے 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر ہے