اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزه و لبنان نے ایک ایسی شدید جنگ کا سامنا کیا جسے صیہونی رژیم نے اُن پر مسلط کیا اور وہاں کے انسانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر اعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے کہا کہ لا محدود بات چیت ہماری سیاسی پالیسی کا حصہ ہے۔ جنگ اور افراتفری کا زمانہ گزر چکا، اب امن و استحکام کے مرحلے کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں مُحکم قدم اٹھا رہا ہے۔ ہماری حکومت سب سے پہلے عراق کی پالیسی پر گامزن ہے۔ عراق اس وقت خطے میں تعاون اور بات چیت کے لئے پل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ نیز علاقائی سطح پر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بھی بحال کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ خطہ اس وقت ایسی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے کہ جو گزشتہ 10 سالوں میں رونماء نہیں ہوئیں تھیں۔

غزه و لبنان نے ایک ایسی شدید جنگ کا سامنا کیا جسے صیہونی رژیم نے اُن پر مسلط کیا اور وہاں کے انسانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ ہم نے عراق کو جنگ کے شعلوں سے بچانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کیں۔ اسی کیساتھ ساتھ فلسطین و لبنان کی مدد کرتے ہوئے اُن کی حمایت بھی کی۔ ہم  بین الاقوامی اتحادی ممالک سے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے لئے قواعد و ضوابط طے کئے جائیں۔ امریکی سربراہی میں قائم بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر عراق کھلے دل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ہماری یہ روش اقتصادی شعبے میں وسعت دینے کے لئے ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

بھارتی ڈراما پھر فلاپ، پہلگام واقعے میں مردہ قرار دیا گیا جوڑا سامنے آگیا

پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ  ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں۔

The people who were declared de@d in the Pahalgam attack by the Indian media to garner TRP & spread h@tred are alive

By spreading lies, fake news & hatred they are fuelling communal tension Between Hindu-Muslim & manipulating public opinion for ratings#PahalgamTerroristAttack pic.twitter.com/6O5k2tbT9e

— Razia Masood ‏رضــــیہ (@Razia_Masood) April 24, 2025

سوشل میڈیا پر وائرل  بھارتی جوڑے کی ویڈیو میں زندہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔

زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں تھیں۔

تصویر میں دکھائی دیے جانے والے بھارتی جوڑے کی سامنے والی ویڈیو میں لڑکی کو سنا جا سکتا ہے کہ:

’ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو  بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ بھارتی سازش، مودی سرکار جنگ کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے، مشعال ملک

بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ’ ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں۔ بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں‘۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگ بھی بعد میں زندہ ہو سکتے ہیں۔ یہ سب بھارتی ایجنسی ’را‘ کا ڈراما تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا بھارتی میڈیا پہلگام پہلگام حملہ ڈراما فلاپ

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے گئے جوڑے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • خدا نخواستہ جنگ ہوئی تو یہ پاکستان اور بھارت نہیں پورے خطے میں پھیلے گی، فیصل واوڈا
  • شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • این ڈی ایم اے قائمہ کمیٹی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا: اجلاس میں شکوہ
  • بھارتی ڈراما پھر فلاپ، پہلگام واقعے میں مردہ قرار دیا گیا جوڑا سامنے آگیا
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، رافائل گروسی
  • چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور
  • عراقی حکام کی امریکی بینکوں میں موجود رقوم امریکی عوام کی ملکیت قرار دیدی گئیں