UrduPoint:
2025-04-25@11:59:54 GMT

مریم نواز کی تشہیری مہم تنقید کی زد میں کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

مریم نواز کی تشہیری مہم تنقید کی زد میں کیوں؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قومی اخبارات میں غیر معمولی اشتہاری مہم کے بعد ملکی عوامی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا مشکل معاشی حالات میں سرکاری فنڈز سے سیاسی رہنماؤں کی زاتی نوعیت کی تشہیر مناسب ہے اور کیا بے تحاشہ مسائل کی موجودگی میں ایسی اشتہاری مہمات سے عوام کی رائے کو اپنے حق میں بدلا جا سکتا ہے۔

یہ بحث پنجاب حکومت کی جانب سے ملک کے کئی بڑے اخبارات کے صفحہ اول پر اشتہاری مواد کو خبروں کی صورت میں شائع کروانے کے بعد شروع ہوئی۔

مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ ایسی اشتہاری مہمات کے ذریعے حکومتی منصوبوں اور کارکردگی کو عوام تک پہنچایا جا رہا ہے لیکن آزاد مبصرین اس رائے سے اتفاق نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے سادہ لوح قارئین کو یہ تاثر ملا کہ شاید یہ اشتہار نہیں بلکہ معمول کی خبریں ہے۔ جن میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو نمایاں کیا گیا تھا۔

سینئیر تجزیہ کار اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (پی ایف یو جے) کے سابق صدر مظہر عباس نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اشتہاری مواد کو خبروں کی شکل میں پیش کرنے کا کسی صورت دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

ان کے بقول، '' یہ قارئین کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات عوام کو فراہم کرنے کا اختیار تو حکومت کے پاس ہے لیکن اس کی آڑ میں بھاری رقوم میڈیا مالکان کو دینے کا نہیں۔‘‘

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ سرکاری اشتہارات حکومت کے پاس ہونے ہی نہیں چاہئیے کیونکہ حکومتیں اکثر ان کا منصفانہ استعمال نہیں کرتیں بلکہ اسے سچ کو روکنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرتی ہیں۔

سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ساٹھ ساٹھ صفحات کے سپلیمنٹ جن اخبارات کو دئیے گئے ہیں ان کی معاشرے میں سرکولیشن کوئی زیادہ نہیں ہے۔ ان کے بقول، ''پنجاب حکومت کچھ زیادہ ہی پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔ وہ چند ایمبولینسیں چلا کر پورے صوبے میں ایمبولینس سروس شروع کرنے کا تاثر دیتے ہیں۔ چند ہزار طلبا کو وظائف دے کر سارے طلبہ کی مدد کا تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

اور یوں لگتا ہے جیسے تمام کسانوں کو کسان کارڈ اور دیگر مراعات مل گئی ہیں۔‘‘

کارپوریٹ کنسلٹنٹ مہوش خان نے بتایا کہ ہر منصوبے کو اپنا نام دینا اور ہر جگہ اپنے نام کی تختی لگانا اور ہر منصوبے کی تشہیر پر ضرورت سے زیادہ فوکس کرکے اپنے آپ کی تشہیر کرنا کوئی اچھا رجحان نہیں ہے۔ ان کے بقول، ''امیج بلڈنگ کا درست طریقہ یہ ہے کہ پہلے بلڈنگ ٹھیک کی جائے پھر اس کی اطلاع عوام کو دی جائے۔

‘‘

پی ایف یو جے کے سابق نائب صدر نواز طاہر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو عوام کا پیسہ اپنی مرضی کے میڈیا مالکان کو دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔ اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، '' یہ کام ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کئی اخباری اداروں میں کارکن صحافیوں کو بروقت تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔ اور جو لوگ حکومت سے بھاری رقوم لے رہے ہیں وہ کس طرح حکومتی خامیوں پر تنقید کر سکیں گے۔

‘‘

امتیاز عالم کا کہنا ہے کہ اصل میں اس بات کی تحقیق ہونی چاہئیے کہ عوام کا پیسہ خرچ کرکے اخبارات اور دیگر میڈیا پر جو مواد دیا شائع کیا جا رہا ہے اس میں کتنا سچ ہے اور پنجاب حکومت نے اپنی تشہیری مہم کے دوران ایک سال میں کتنے پیسے خرچ کیے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کے بقول یہ بھی دیکھا جانا چاہئیے کہ یہ زیادہ پیسہ کن لوگوں کے پاس گیا ہے اور ان کے اداروں کی میڈیا پالیسی کتنی منصفانہ رہی ہے۔

امتیاز عالم کا کہنا تھا، '' حکومت ایسی تشہیر کے زریعے عوام کو جھوٹی توقعات لاحق کر رہی ہے، جب عوام کو یہ سہولتیں نہیں مل پائیں گی تو انہیں مایوسی ہوگی اور اس کا ردعمل آئے گا۔‘‘

مظہر عباس بھی اس خیال سے متفق ہیں، ''ایسی کوششیں عام طور پر کسی حکومت کی ساکھ کو زیادہ دیر کے لئے بہتر نہیں بنا سکتیں۔ ‘‘

خلیق کیانی نامی ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ یہ سپلیمنٹ لینے والے اخبارات نے عوام کو لوٹ لیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اتنا بڑا سپلیمنٹ پڑھنے کا دعوی کرنے والے کو تمغہ حسن کارکردگی دیا جانا چاہئیے۔

اس بارے میں براہ راست پنجاب حکومت کا موقف جاننے کے لیے ڈی ڈبلیو کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے متعدد بار ٹیلی فونک رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی طرف سے جواب موصول نہیں ہو سکا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب حکومت مریم نواز کی تشہیر بتایا کہ کا کہنا کے بقول عوام کو رہی ہے

پڑھیں:

مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی، مریم نواز نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات زراعت، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت خوش آئند پیشرفت ہے، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

مریم نواز شریف نے ایتھوپیا سے پاکستان ڈائریکٹ فلائیٹ بحال ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے حکومت پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی اور فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • ’شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے‘، پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت پرسخت تنقید
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • سلیکٹڈ حکومتیں قوم پر مسلط کی جاتی ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا 
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف