مذہب کی جانب راغب ہونے سے زندگی میں مثبت تبدیلی آئی؛ فرحان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ممتاز ٹی وی اداکار اور میزبان فرحان علی آغا اپنی فٹنس کے ساتھ ساتھ مذہب کی جانب رغبت کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں۔
مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں فرحان علی آغا نے شوبز کیریئر کے دوران مذہب کی جانب راغب ہونے اور اسلامی تعلیمات کی آگاہی کے فروغ کے لیے کام کرنے کے تجربے کا بیان کیا۔
فرحان علی آغا نے بتایا کہ اسلام کی جانب راغب ہونے اور اصلاحی پروگراموں میں شرکت سے اس کی زندگی میں تبدیلی آئی اور اس نے ان کے کیریئر پر بھی اثر ڈالا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں نے اس سے یہ سیکھا کہ اگر آپ درست سمت میں چل رہے ہوں تو کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
معروف اداکار نے کہا کہ اللہ نے ہر چیز سے نوازا اور لوگوں کی ہزارہا کوششوں کے باوجود کبھی کسی چیز سے محروم نہیں رہا۔
فرحان علی آغا نے کہا کہ لوگ مجھے سے کتنی محبت کرتے ہیں اس کا اندازہ 2003 میں ہوا جب میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا تو خیال رکھنے والوں کی لائن لگ گئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فرحان علی ا غا کی جانب
پڑھیں:
ماں کا سایہ زندگی کی بڑی نعمت‘ اس کا نعم البدل کوئی نہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ اور صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ تعزیت کیلئے مرحومہ کے اہل خانہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچیں اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ کامران بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھیں۔ ماں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس کا نعم البدل کوئی نہیں۔ والدہ کی جدائی اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔