ارکان پنجاب اسمبلی کی نون لیگی حکومت کے خلاف صدر زرداری کو شکایتیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکریٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا ہی نہیں، اسسٹنٹ کمشنر بھی ایڈیشنل سیکریٹری کی بات نہیں سنتا،اربوں کا بجٹ لاہور پر لگا دیا، باقی پنجاب نظرانداز کر دیا گیا
آپ سب کے تحفظات جائز ہیں، ہم ان کو جلد حل کروائیں گے ، ، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی متاثر کن ہے، صدر زرداری کی پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سے گفتگو
صدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکریٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا ہی نہیں، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر تو کیا، اسسٹنٹ کمشنر بھی ایڈیشنل سیکریٹری کی بات نہیں سنتا۔ صدر زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے عوامی مسائل کاحل بلدیاتی الیکشن ہے ۔ صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور ہمیں عوام کی جنگ لڑنی ہے ۔صدر آصف زرداری نے اس موقع پر سوال کیا کہ جنوبی پنجاب میں بجلی اور گیس کی قلت کہاں پر ہے ؟ انھوں نے کہا پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے ، سندھ اور بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے کام فوری ہوتے ہیں، انہیں تبادلوں سمیت ہر کام کے فوری آرڈر دیے جاتے ہیں۔ارکان اسمبلی نے شکایت کی کہ اربوں کا بجٹ لاہور پر لگا دیا، باقی پنجاب ایک طرف ہے ، یہ کونسا میرٹ ہے ؟ ماضی کی طرح ایک ضلع کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ، باقی اضلاع میں احساس محرومی ہے ۔پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ صرف لاہور کے عوام کے لئے اربوں روپے لگا کر ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا گیا، پنجاب میں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، ہر جگہ کسان پس رہا ہے ۔ارکان کا کہنا تھا کہ ہم جیت کر ایوان میں آئے لیکن ہمارے کام نہیں ہوتے ۔ ہمارے ہی حلقے میں ن لیگ کے لوگوں کے کام ہو رہے ہیں۔ذرائع نے صدر آصف زرداری کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے کہا آپ سب کے تحفظات جائز ہیں، ہم ان کو جلد حل کروائیں گے ، ہم نے ہمیشہ ملک وعوام کی جنگ لڑی ہے ۔صدر نے کہا کہ ہمیں پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا ہوگا، ہر فورم پر اس کی نشاندہی کرچکا ہوں، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے ۔انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی متاثر کن ہے ، وہ بہترین کام کر رہے ہیں، سلیم حیدر کا کام غلطی کی نشاندہی اور ایکشن لینا ہے ۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
بھارت کے تحقیقی ادارے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) میں بیٹھے 93فیصد ارکان کروڑ پتی یا ارب پتی بن چکے ہیں۔
سب سے زیادہ ایسے ارکان حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد کل ارکان 240میں سے235 ہے۔ صرف 5 ارکان کے اثاثے 1 کروڑ روپے سے کم ہیں۔
یاد رہے نریندر مودی کی زیر قیادت 2014ء میں بی جے پی نے یہ نعرہ لگا کر الیکشن جیتا تھا کہ وہ بھارت سے ایلیٹ کلچر کا خاتمہ کرکے عوام کی حکومت لائے گی مگر صرف 10سال میں الٹی گنگا بہنے لگی اور بی جے پی امیر ترین بھارتی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
عام بھارتی بدحال لیکن مودی کی تان پاکستان دشمنی پر ٹوٹتی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں اب جمہوریت الیکشن لڑنے والوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔
لہٰذا حکومتی نظام کو اصلاحات نہیں بلکہ اس کی ضرورت کہ اسے کرپٹ امرا کے چنگل سے آزاد کرایا جائے تاکہ عام آدمی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات پا سکے۔