ویب ڈیسک:لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں۔

 وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں، میتیوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین کا تعلق کرم سے تھا۔

ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

واضح رہے 5 فروری کو سمندر کے راستے لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی جبکہ 10 تاحال لاپتہ ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

باغ: پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی

پولیس کنٹرول روم باغ نے بتایا کہ تولی پیر سے لسڈنہ جانے والی پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا، اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او کھائی گلہ انسپکٹر علی احمد بخاری، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹر یاسر عرفات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر حسین اور اکاؤنٹنٹ محمد فہیم شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے پولیس کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں پولیس افسران کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر میں کوسٹر کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، حادثے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر اورایس پی موقع پر پہنچ گئے اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت جاری کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews باغ پانچ اہلکار شہید پولیس حکام پولیس گاڑی چوہدری انوارالحق حادثہ وزیراعظم آزاد کشمیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • زہریلی مکھیوں کا اچانک حملہ، افسوسناک حادثہ پیش آ گیا
  • خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق
  • عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے کی بات صرف بکواس ہے؛ ثمینہ پیرزادہ
  • اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، جذباتی تقریر نے دل دہلا دیے
  • موریطانیہ حج پرواز حادثہ اور 210 عازمین حج کی شہادت؟ حقیقت سامنے آگئی
  • یوم تکبیر قومی وقار کا دن، عالم اسلام پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے پر فخر کرتا ہے، علامہ ریاض حسین نجفی
  • اسپین میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی؛ 4 خواتین اور 3 بچیاں ہلاک
  • کوہاٹ: کشتی الٹ گئی، 2 افراد کی تلاش اندھیرے کے باعث روک دی گئی
  • باغ: پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار شہید
  • کوہاٹ: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے