خیبرپختوانخوا میں مستحق خاندانوں کو اس سال بھی رمضان اور عید پیکج فراہم کیا جائے گا۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان اور عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیکج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔  صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکج فراہم کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امدادی پیکج کی رقم 15 رمضان سے پہلے بینکوں اور ایزی پیسہ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔ بینک اور ڈسبرسنگ چارجز صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنے ہدایت کی ہے کہ امدادی پیکج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلی نے یتیم اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکج فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ خواجہ سراوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امدادی پیکج پیکج فراہم

پڑھیں:

سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے، حج درخواست گزار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکج تبدیل  کروا سکیں گے، دوسری قسط کی وصولی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔

لاہور ،رکشے پر بوتلوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور،بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4افراد جاں بحق
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
  • سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
  • سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی
  • ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب