پانچواں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو13 سے 18 اپریل تک منعقد ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پانچواں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو13 سے 18 اپریل تک منعقد ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :پانچواں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 13 سے 18 اپریل تک چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر ہائی کھو میں منعقد ہوگی۔ اس سال کی ایکسپو کا مرکزی مقام ہائی نان انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں واقع رہے گا ، ہائی کھو اور سان یا شہروں میں ڈیوٹی فری کھپت کے علاقے قائم کیے جائیں گے ، اور سان یا شہر میں ایک کشتی شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ برطانیہ اس ایکسپو میں مہمان خصوصی ہوگا۔ اس سال کی ایکسپو میں پہلی بار گیسٹ آف آنر صوبہ قائم کیا جائے گا، جو بیجنگ ہو گا۔ سلوواکیا کا آفیشل گروپ، برازیل کا آفیشل گروپ اور سنگاپور انٹرپرائز گروپ جیسے “نئے دوست” اس سال کی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ مصنوعی ذہانت، کم اونچائی پر پرواز، صحت اور اسمارٹ ڈرائیونگ جیسے نئے کھپت کے شعبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان—فائل فوٹوپاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پچھلے 10، 15 سال سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں تھے، گزشتہ سال صورتِحال تبدیل ہوئی۔
کراچی میں خطاب کرتے ہوئے بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلا دیش کے لوگ پاکستان کا ویزا 24 گھنٹوں میں لے لیتے ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہِ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے ڈائریکٹ فلائٹ میں مسائل پیش آ رہے ہیں، میں اسے بہتر کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔
بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ اور چٹگانگ پورٹ کنیکٹیوٹی، سیاحت اور صحت پر پر بھی کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی لیول پر فٹ بال ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیاں بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔