بلوچستان میں سرمایہ کاری کی تزویراتی اہمیت
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بلوچستان کی معاشی ترقی قومی استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ وسیع رقبے پر مشتمل صوبے کی قلیل آبادی کی خوشحالی بھی اقتصادی ترقی سے وابستہ ہے ۔برادر ملک سعودی عرب نے حسب روایت دست تعاون دراز کیا ہے۔ صوبے میں سونے اور تانبے کے ذخائر سے استفادہ کر کے مقامی سطح پر معاشی نقشہ بہتر کرنے کے وسیع امکانات سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کر کے ریاست پاکستان سے گہری وابستگی کا ثبوت پیش کیا ۔گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے کے بعد اس اہم معاملے میں نہایت حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ۔دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق سعودی عرب مجموعی طور پر ریکوڈک منصوبے میں 540 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری دو مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 330ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔جبکہ دوسرے مرحلے میں بقایا 210 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔واضح رہے کہ محتاط اندازوں کے مطابق ریکوڈک کا شمار دنیا کے چند ایسے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر میں ہوتا ہے جن سے ابھی تک استفادہ نہیں کیا جا سکا ۔اس منصوبے کو فعال بنانے کے لئے مجموعی طور پر ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے ۔ابتدائی مرحلے میں اس منصوبے کو فعال کرنے کے لیے مجموعی تخمینے کا نصف سرمایہ درکار ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ منصوبہ بیرک گولڈ، وفاقی حکومت ،بلوچستان کی صوبائی حکومت اور سعودی عرب کے اشتراک عمل سے آگے بڑھے گا۔ یہ واضح ہے کہ ریکوڈک منصوبہ مقامی معیشت ملک کے اقتصادی استحکام اور خطے میں جاری تزویراتی کشمکش کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
سعودی عرب کی منارہ منرلز کی جانب سے بلوچستان کے معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ مستقبل قریب میں دریافت ہونے والی دھاتیں سعودیہ کے صنعتی ارتقاء اور تنوع میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔ پاک سعودیہ دو طرفہ تعلقات کی گرم جوشی اور اہمیت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مشہور زمانہ آئل کمپنی سعودی آرامکو بھی بلوچستان میں ایک وسیع ریفائنری قائم کرنے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والی ہے۔ آئل ریفائنری کے قیام کے لئے سعودی آرامکو 10ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کر چکی ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق یہ ریفائنری یومیہ تین لاکھ بیرل خام تیل کو صاف کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی ۔پاکستان کی کمزور معاشی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں یہ منصوبہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔تین لاکھ بیرل خام تیل روزانہ کی بنیاد پر صاف کرنے والی ریفائنری کے قیام سے پاکستان کا امپورٹڈ تیل پر انحصار ختم کیا جا سکتا ہے ۔سعودی سرمایہ کاری کی بدولت ایک جانب پاکستان کو معاشی استحکام کے سفر میں بہت مدد مل رہی ہے دوسری جانب جارحیت پر مائل قوتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ریاست دشمن اقدامات کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی صلاحیت پیدا ہو رہی ہے ۔یہ حقیقت نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ بعض عالمی اور علاقائی قوتیں بلوچستان کو میدان جنگ بنا کر ایک جانب پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں تو دوسری جانب خطے میں چین کے معاشی پھیلا کو روکنا چاہتی ہیں ۔ سی پیک اور سعودی سرمایہ کاری سے قائم کیے جانے والے اقتصادی منصوبے خاص طور پر دشمن قوتوں کی نظروں میں کھٹک رہے ہیں ۔بلوچستان میں انتشار پھیلانے کے لئے بھارت کی بد نا م زمانہ ایجنسی را بہت متحرک ہے ۔ دہشت گرد علیحدگی پسند تنظیموں کے ذریعے بلوچستان میں خون ریزی کروانے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ سعودیہ اور چین سے آنے والی بیرونی سرمایہ کاری بند ہو جائے۔ معاشی منصوبے سبو تاژ کر کے بلوچ عوام کو پسماندگی کی دلدل میں دھکیل کر ریاست کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بلوچستان میں عدم استحکام کی آگ بھڑکانے کے لئے لسانی تعصب ،زہریلے پروپیگنڈے، فیک نیوز اور سرحد پار دہشت گردی کے ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں کی کارندے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے سادہ لو ح عوام کو بھٹکانے کے لئے نفرت انگیز مواد کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے خیر خواہ دوست ممالک سعودی عرب اور چین کی معاشی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا جا رہا ہے۔ یہ تلخ حقیقت اور روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان سعودیہ اور چین کی اقتصادی اشتراک عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کی پشت پر بھارت کا ہاتھ ہے۔ سرحد پار دہشت گردی اور ریاست دشمن نفرت انگیز پروپیگنڈے کے ذریعے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مودی سرکار ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ ریکوڈک معدنی ذخائر اور آئل ریفائنری منصوبوں میں سعودی سرمایہ کاری کی بدولت بلوچستان میں معاشی انقلاب ا ٓسکتا ہے۔ پسماندہ صوبے کے عوام کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے ۔انفراسٹرکچر کی بہتری سے سفر سمیت نقل و حمل کی سہولتیں دستیاب ہونے سے بلوچ عوام کی ترقی کا سفر تیز ہوگا ۔بلوچ عوام کی ترقی اور قومی دھارے میں شمولیت ملک دشمن قوتوں کو منظور نہیں۔ بھارت ہر طرح کے تخریب کاروں اور دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے ۔وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنے خیر خواہ ممالک کو بھارت کیزہریلے عزائم سے آگاہ کریں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈالر کی سرمایہ کاری میں سرمایہ کاری سرمایہ کاری کی بلوچستان میں سکتا ہے کرنے کے کے لئے رہی ہے
پڑھیں:
پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار
پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی
ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق شرکا نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتاری کے بعد رہا وزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق پانچ اگست کو اسلام آباد نہیں جارہے ہر جگہ پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر خوراکی تحفظ کے فروغ کے لیے ایتھوپیا اور پاکستان میں تعاون کا آغاز پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا: دفتر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم