پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا اپنا آخری میچ آج بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔  راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ رات بھی بارش ہوئی تھی۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بھی بارش کی منسوخ ہو گیا تھا۔میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ

پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی، پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔

ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
  • راوی کی موجوں کے ساتھ ڈوبتی ایک روایت، لکڑی کی کشتیوں کا آخری کاریگر
  • ٹی 20 سیریز، تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی