کراچی:

سندھ حکومت نے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کے ساتھ ساتھ طالبات اور نوکری پیشہ خواتین کی سہولت کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔
 

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج سندھ کابینہ میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ کارکردگی میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام محکموں میں اچھے کام ہوئے ہیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ ڈاؤ سائنس فارمیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ میہڑ میں زیبسٹ کا پولیٹیکل انسٹیٹیوٹ بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ سندھ کے لوگوں کے لیے مزید بسیں خریدنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے صوبائی کابینہ سے ڈبل ڈیکر بسوں کی منظوری  لیے جانے کی خوش خبری  دیتے ہوئے مزید بتایا کہ کے فور منصوبے پر بھی کام کو تیز کیا جائے گا۔ اسی طرح اے این ایف کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈبل کیبن گاڑیوں کو بھی پرسنل گاڑی کے طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ 

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فینسی نمبر پلیٹس سے جو آمدن ہوئی تھی، ان پیسوں سے سیلاب متاثرین کے گھر بنائے جائیں گے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے 180 بسز کا وعدہ کیا تھا۔  ہم اس معاملے پر وزیر اعظم کو خط لکھیں گے۔  پور سال گزرنے کا باوجود بسیں نہیں ملیں۔  اپیل کرتا ہوں کہ وزیر اعظم وعدہ پورہ کریں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے پانی منصوبوں پر 1.

6 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔  2 لاکھ گھروں کو محکمہ توانائی سولر دے رہا ہے اور آج فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈھائی لاکھ مزید گھروں کو سولر پلیٹس دی جائیں گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ خواتین کو پنک اسکوٹرز دینے جارہا ہے۔  اس سلسلے میں جن کے پاس 2ویلرز لائسنس ہوگا ان کو پنک اسکوٹرز ملیں گے۔  اوپن بیلٹنگ کے ذریعے اسکوٹرز دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹوڈنٹس، کاروبار اور نوکری پیشہ خواتین کو اسکوٹرز ملیں گے۔  محکمہ ٹرانسپورٹ خواتین کو بائیک چلانا بھی سکھائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کو خودمختار بنانے کی بات کرتی ہے۔ کوشش ہے کہ اگلے ماہ سے پنک ٹیکسی بھی شروع کریں۔ حکومت کا پورا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے۔ کراچی میں پانی کی طلب زیادہ ہے،  پانی کی دستیابی بڑھانےکےمنصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں  کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ فاروق ستار یا ان کی پارٹی کا  ورغلانے میں ہاتھ تھا۔ فاروق ستار ان جلاؤ گھیراؤ والوں کی حمایت میں سامنے آتے۔ فاروق ستار آج اسمبلی رکنیت سےمستعفی ہوں دوبارہ الیکشن لڑ لیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم بھی ان کی طرح نفرتوں کی بات کریں۔ فاروق ستار کو جو بولنا ہے بولنے دیں، ان کی جماعت کی کوئی سیاسی ساکھ نہیں۔ 

مصطفی عامر قتل کیس کے حوالے سے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس جیسے واقعات کی دُہائی میں گزشتہ ایک سال سے دے رہا ہوں۔ افسوسناک بات ہے کہ ایک اداکار کے بیٹے منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے۔ حیدرآباد میں آکاش انصاری قتل ہوئے، ان کے بیٹے نے قتل کا اعتراف کیا۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ نوکریاں، سیاست، سب کچھ ہوتا رہے گا، سب سے پہلے منشیات کو روکنا ہوگا۔ ہمارے معاشرے میں منشیات کی وجہ سے زومبیز پیدا ہو رہے ہیں۔والدین کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فاروق ستار خواتین کو نے کہا کہ بتایا کہ انہوں نے

پڑھیں:

سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی

وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، بلکہ صوبے میں غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔  اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور صوبے کے زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، بلکہ صوبے میں غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت سندھ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو تربیت دینے کیلئے کلائمٹ اسمارٹ ایگریکلچر منصوبہ کے تحت سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن (SWAT) پروگرام شروع کیا ہے، اس پروگرام کے تحت کسانوں کو جدید زرعی طریقے سکھائے جا رہے ہیں، جن میں فصل کی پیداوار میں اضافہ، پودے کی اونچائی، شاخوں کی تعداد، کیڑوں کے خاتمے اور کم پانی میں کاشت جیسے عملی طریقے شامل ہیں۔

سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ یہ منصوبہ 5 سالہ ہے، جو 2028ء تک جاری رہے گا، اس دوران 180 فیلڈ اسکول قائم کیے جائیں گے اور 4500 کسانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں رواں سال 750 کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے ابتدائی طور پر سکھر، میرپور خاص اور بدین میں 30 ڈیمو پلاٹس اور فیلڈ اسکولز قائم کیے گئے ہیں، ان ڈیمو پلاٹس پر لیزر لینڈ لیولنگ، گندم کی قطاروں میں کاشت اور متوازن کھاد کے استعمال جیسے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر زراعت کے مطابق بدین کے کھورواہ مائنر میں زیرو ٹلج تکنیک کے تحت دھان کے بعد زمین میں بچی ہوئی نمی پر گندم اگائی گئی، جس سے اخراجات، پانی اور محنت میں نمایاں بچت کے ساتھ ماحولیات کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد تمام کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنی زمینوں پر یہ جدید طریقے اپنائیں اور دوسروں کیلئے مثال قائم کریں۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے زرعی شعبے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، جس کے باعث فصلیں متاثر ہو رہی ہیں اور کسان نقصان اٹھا رہے ہیں، اسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے کسانوں کی تربیت کے ذریعے عملی اقدامات شروع کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں