Nawaiwaqt:
2025-04-30@20:51:52 GMT
پاکستان 22 سال بعد جنوبی ایشیائی گیمز 2026 کی میزبانی کریگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پاکستان 22 سال بعد جنوبی ایشیائی گیمز 2026 کی میزبانی کریگا،یہ گیمز آئندہ سال 13 جنوری تا 31 جنوری اسلام آباد میں منعقد ہونگی۔ڈائریکٹر جنرل پاکستا ن سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ اور صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی کے وفد کے ہمراہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مقابلوں کے مقامات کا دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: وانا دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی
—فائل فوٹوجنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق 3 روز قبل ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال وانا میں 18 زخمی زیرِ علاج ہیں۔