حکومت نے کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل میں نئے چیئرمین اور ممبران کو تعینات کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
حکومت نے کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل میں نئے چیئرمین اور ممبران کو تعینات کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) سجاد علی شاہ کو کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کانیا چیئرمین مقرر کردیا۔ حکومت نے اس کے علاوہ ڈاکٹر فیض الہی میمن اور عاصم اکرم کو ایپلٹ ٹریبونل کا ممبر تعینات کر کے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سی سی پی حکام کے مطابق جون 2024 میں جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کی ایڈہاک جج کی تقرری کے بعد ٹریبونل غیر فعال ہوگیا تھا۔گزشتہ ایپلٹ ٹریبونل نے کمپیٹیشن کمیشن کے خلاف دائر 26 اپیلوں پر فیصلے جاری کیے۔ کمپیٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت قائم کیا گیا، گزشتہ 10 برسوں میں سے ساڑھے 7 سال ٹریبونل غیر فعال رہاکمپیٹیشن ایپلٹ ٹریبونل میں 212 کیسززیر التوا ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومت نے
پڑھیں:
سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران کوئی بیلٹ پیپر باہر نہیں نکلا، پی ٹی آئی کے امیدوار بانی چیئرمین کے نامزد کردہ تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد سعید سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، ٹرائلز آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔