Daily Ausaf:
2025-04-25@03:26:28 GMT

ن لیگ نے بڑی وکٹ اڑا لی ، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے اہم رہنما زاہد خان نے پارٹی کو خیر باد کہہ کرپاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی صوبائی تنظیم نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر سابق سینیٹر اور اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اسکے قائد محمد نواز شریف کانظریہ اورپروگرام ہی پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلواسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کئی عرصوں سے جاری دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن و سکون لوٹایا اور ملک کے لئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن کی بدولت عوام کو فائدہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کے خیبرپختونخوا کی عوام وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارگردگی کو سراہتے ہیں اور اپنے صوبے میں بھی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے جناب زاہد خان کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں اور ان کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) کی طاقت میں ا ضافہ ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا دل ہے اور وہاں کی عوام نے تحریک پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف بٹری قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔زاہد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کابیٹرہ اٹھایا اور اللہ تعالی کی مددسے پاکستان کی معشیت کو بحالی کے راستے پر ڈالا ہے۔ پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں۔ ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقی کے لئے ناگزیر ہوتا ہے۔

اس موقع پر احسن اقبال مرکزی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ(ن) امیر مقام صدر کے پی کے مسلم لیگ (ن)، جاوید مرتضی عباسی سیکریٹری جنرل کے پی کے، کیپٹن صفدر اور انوشہ رحمان ایڈشنل سیکریٹری جنرل مسلم لیگ(ن) بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محمد نواز شریف انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے کہا کہ زاہد خان

پڑھیں:

نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہو گئے۔

 نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔

 واضح رہے کہ کل جاتی عمرہ میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  
 
 

متعلقہ مضامین

  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ ، اہم اجلاس طلب
  • نواز شریف کے طبی معائنے مکمل، وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا
  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔