شکارپور، تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
شکارپور میں تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو ایوب تیغانی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ایوب تیغانی دہشت گردی، قتل، پولس پر حملوں سمیت 13سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے باعث ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہیں۔
ایس ایس پی چاچڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر آنے والے افراد کو مکمل مکمل قانونی چارہ چوئی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی تربیلا جھیل پر پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو عمر ایوب نے خود اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگی۔
موجودہ سیاسی تناؤ، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے غیرواضح امکانات کے باوجود عمر ایوب کی یہ سرگرمی عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جن میں تنقید کا پہلو غالب ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے سنجیدہ حالات میں ایک اپوزیشن لیڈر کا یوں تفریحی مشغلوں میں مشغول ہونا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا ایسی مصروفیات عوامی نمائندوں کے منصب سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)
Post Views: 5