Jang News:
2025-06-13@10:54:43 GMT

راولپنڈی: کار اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

راولپنڈی: کار اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا 18واں سینڈیکیٹ اجلاس، مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن لاہور میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا 18واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری و ممبریونیورسٹی سینڈیکیٹ ضیااللہ شاہ نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں آفس بلڈنگ کی مرمت کے لئے 50 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف پری وینٹو اینڈ ہیلتھ کے قیام اور کمیونٹی ہیلتھ پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ہب اینڈ سپوک پروگرام کو سراہا گیا۔ اجلاس کے دوران ہولی فیملی ہسپتال کو بوائلر کی مرمت کی اجازت جبکہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو جدید ریسرچ کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز کے مالی معاملات میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے،پنجاب کی طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ کو بھی پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ سلیم اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکائونٹس حماد الرب نے شرکت کی جبکہ وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر علی چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ انعام شاہ و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 16 سالہ لڑکے سے اجتماعی بدفعلی، ویڈیوز وائرل
  • راولپنڈی کے نجی سیلون میں 5 لڑکیاں پُراسرار طور پر بے ہوش ہوگئیں
  • راولپنڈی کے نجی سیلون میں 5 لڑکیاں پُراسرار طور پر بے ہوش ہو گئیں
  • راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کرپشن ،نیب کا سابق ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ کے آبائی گھر پر چھاپہ
  • اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی بارے بڑی خبرآگئی
  • صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
  • وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا 18واں سینڈیکیٹ اجلاس، مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی
  • راولپنڈی؛ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید
  •  بجٹ پر بانی پی ٹی آئی نے  کیاکہا۔۔؟
  • راولپنڈی: کمسن گھریلو ملازمہ کے قاتل میاں بیوی کو رہائی مل گئی