مظفرآباد(اوصاف نیوز) نیلم ویلی کے علاقے شاردا سے کیل برفانی تودہ گرنے سے روڈ ٹریفک کیلئے بند،آذاد کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا رات گئے سلسلہ جاری رہا۔برفباری کے باعث آزادکشمیر میں سردی لوٹ آئی ۔

ریاست بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ضلع حویلی میں بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔۔سردی کی شدت کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ بعض علاقوں میں سیاح اور مسافر پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا ۔ وادی لیپہ میں شدید برفباری اور برفانی تودوں کے باعث محکمہ شاہرات کا فیلڈ عملہ جو گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتہ تھا، بالآخر ان سے رابطہ بحال ہو گیا ہے۔

دوسری جانب کیل سیر ی شیخ بیلہ کے مقام پر آج شام 57 سیاح حضرات بوجہ گلیشئر کیل سے آتے ہوئے بند ہو گئے تھے جن کی ایک گاڑی بھی پھنس گئی جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔ تما م پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کوریسکیو کرکے کیل پہنچا دیا گیا ۔ سب خیریت سے ہیں ۔

صدر انجمن تاجران کیل چوہدری خان ولی اور ان کے ساتھیوں نے 55 پھنسے افراد سیاحوں اور مقامی افراد کیلئے رہائش کھانے پینے کا مفت بندوست کیا۔کیل گیسٹ ہاؤسز میں اہتمام کردیا گیا ہے۔سول سوسائٹی اور انتظامیہ کا صدر انجمن تاجران کیل چوہدری خان ولی اور ان کے دوستوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

ترجمان محکمہ شاہرات کے مطابق، ریشیاں کے مقام پر تقریباً 100 کے قریب مسافر دو دن سے شدید برفباری میں پھنسے ہوئے تھے، جنہیں آج محکمہ شاہرات کے فیلڈ اسٹاف نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر بحفاظت وادی لیپہ پہنچایا۔

مقامی پولیس ، پاکستان آرمی اور ایمرجنسی ریسکیو یونٹ 1122 شاردہ نے رسپانس میں حصہ لیا۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں انتباہ جاری کیا گیا کہ سیاح اور مقامی افراد غیر ضروری اور خاص کر رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔

اس وقت نیلم ویلی شدید موسمی صورت حال برف باری کی لپیٹ میں ہے آپ جہاں کہیں بھی ہیں آپ ادھر ہی رک جائیں۔ موسم صاف ہونے پر سفر کریں آپ کے گھر پر آپ کے والدین ،بیوی ،بچے ،بہن بھائی اور رشتہ واپسی کا انتظار کر رہے ہیں خود بھی مصیبت میں نہ پڑیں اور دوسرے کو بھی مصیبت میں نہ ڈالیں

بوجہ گلیشئر بند ہونے والی شاہراہ نیلم کو کل دن کی روشنی میں کلیئر کیا جائے گا، اس وقت خرابی موسم کی وجہ سے روڈ کو کھولنے کا کام ممکن نہیں ہے اس لیے ہر کسی قسم کے سفر سے اجتناب کریں ۔مسافروں کو ریسکیو کرنے کے بعد واپس ریشیاں جاتے ہوئے شاہرات عملہ بھی شدید برفانی طوفان، برفانی ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اس صورت حال نے پورے محکمہ میں تشویش اور بےچینی پیدا کر دی جبکہ فیلڈ اسٹاف کے اہلخانہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے سعید قریشی کے مطابق سراں پیر چناسی میں ایس ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل۔4 گاڑیوں سے 22 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔پھنسے ہوئے ان6 سیاحوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے ہے باقی افراد مظفرآباد اور گجر کوہالہ سے تعلق رکھتے ہیں تمام افراد کو بحفاظت رسکیو کر کے مظفرآباد کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ریسکیو کر گیا ہے

پڑھیں:

پشاور، گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 4 افراد زخمی

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ناساپہ چارسدہ روڈ پر وارث نامی شہری کے گھر میں سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 4 افراد زخمی
  • پشاور: چارسدہ روڈ پر گھر میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد جھلس گئے
  • پشاور: چارسدہ روڈ پر گھر میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد جھلس
  • راولپنڈی میں نومبر کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ
  • شدید طوفان سے متاثرہ سری لنکا کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سطح کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ
  • متروکہ وقف املاک بورڈ شدید مالی بحران کا شکار، ایف بی آر نے 2.3 ارب روپے اکاؤنٹس سے نکال لیے
  • امریکا برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
  • امریکا میں تباہ کن برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • ایشیائی ممالک میں طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا قہر، ایک ہفتے میں 1100 سے زائد ہلاک
  • سری  لنکا  : بدترین  سمندری  طوفان  ‘  پاکستان  کے یلیف  آپر یشن  میں  بھارتی  حکومت  کی تنگ  نظری  اور  دشمنی  حائل