پیر چناسی میں ریسکیو آپریشن مکمل، 22 سیاح مظفر آباد منتقل
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پیر چناسی میں ایس ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔
ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کے مطابق 4 گاڑیوں سے 22 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا، 6 سیاحوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے ہے، دیگر افرد ضلع مظفرآباد اور گجر کوہالہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
سعید قریشی نے مزید بتایا کہ تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرکے مظفرآباد بھیج دیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ریسکیو آپریشن مکمل، ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی لاشیں دریائے سواں سے برآمد
اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارسمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کی لاشیں مل گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تو ان کی گاڑی اچانک بند ہو گئی۔ اسی دوران پانی کا تیز ریلا آیا جو دونوں باپ بیٹی کو گاڑی سمیت بہا لے گیا۔
دونوں کی تلاش گزشتہ دو روز سے جاری تھی۔ ابتدائی طور پر ریسکیو ٹیموں نے نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن کیا، جس کے بعد دریائے سواں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی تلاش کا عمل بڑھا دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز ریسکیو اہلکاروں کو گاڑی کا بمپراورسائیڈ مررتو مل گئے تھے، مگر گاڑی اوراس میں موجود باپ بیٹی کا کچھ سراغ نہیں مل سکا تھا، تاہم بارش کے تھمنے اور پانی کی سطح میں کمی کے بعد سرچ آپریشن میں پیش رفت ممکن ہو سکی۔
دریائے سواں کے پل کے قریب سے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد باپ بیٹی بارش برساتی نالے دریائے سواں ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی ریسکیو حکام