پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے ممالک میں آگیا۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی پاکستان میں جمہوریت پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس میں 6 درجے تنزلی کے بعد 124ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
اکانومسٹ کے مطابق پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔
ممالک کی درجہ بندی انتخابی عمل، حکومت کے کام کرنے کے طریقے، سیاسی شرکت اور شہری آزادیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آزاد اور محفوظ صحافت ہی معاشرتی شفافیت‘ انصاف اور جمہوریت کی ضامن ہے۔ اپنے ایک پیغام میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں۔ جو سچ کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات جد و جہد کرتے ہیں۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت‘ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور دباؤ کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صحافت کی آزادی کو محدود کرنے کی ہر کوشش دراصل معاشرتی کمزوری کی علامت ہے۔