پاکستان کے پہلے خلا باز کی تربیت اور مشن پر روانگی کیلئےچین کیساتھ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پاکستان کے پہلے خلا باز کی تربیت اور چینی اسپیس اسٹیشن مشن پر روانگی کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔
سپارکو ترجمان کے مطابق اسپارکو کے چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
سپارکو کے مطابق پاکستان کے پہلے خلا باز کو تیانگونگ چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ کیا جائے گا، دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔
سپارکو ترجمان کے مطابق خلا باز کو سائنسی پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی۔
ترجمان سپارکو نے کہا کہ یہ خلا باز چین اسپیس اسٹیشن میں مخصوص سائنسی تحقیق کے لیے تیار ہوگا، خلا باز کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
چین اسپیس اسٹیشن کے منصوبے کے مطابق آئندہ مشن میں شمولیت اختیار کرے گا، پاکستان کے پہلے خلا باز کا مشن جدید سائنسی تجربات پر مشتمل ہوگا۔
اسپارکو ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ ایک تاریخی سنگ میل ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی میں جدت دراصل استعداد کار میں اضافے اور تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈی جی سی ایم ایس اے شی چیانگ نے کہا کہ چین خلائی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کےلیے پرعزم ہے۔ پروگرام میں پاکستان کی شمولیت مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس سے باہمی سائنسی تبادلے اور امن کےلیے خلائی تحقیق کے وژن کو تقویت ملے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان کے پہلے خلا باز کے مطابق
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے جج کے چیمبر سے جاسوسی آلات برآمد ہونے کی خبر بے بنیاد قرار
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے ایک جج کے چیمبر سے مبینہ طور پر جاسوسی آلات برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ایسے جھوٹے دعوے کا مقصد عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق ایسے جھوٹے دعوے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا، عدلیہ کا وقار مجروح کرنا اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔