Islam Times:
2025-09-18@12:06:09 GMT

ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کیلئے خوش خبری آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کیلئے خوش خبری آ گئی

مصطفیٰ جمال قاضی نے کہاکہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی مدد سے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنگشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے ای پاسپورٹس کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کیلئے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی گئے اور پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا اور پرنٹرز کے تیکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات کی۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے کہاکہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی مدد سے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنگشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈی جی پاسپورٹس ڈی جی پاسپورٹ پرنٹرز کی میں ای

پڑھیں:

ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال  

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچائو  کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں،۔ وفاقی وزیرصحت مصطفی   نے اسلام آباد میں  منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی بچیوں کو غلط دوا دے کردنیا اورآخرت خراب کریں ؟مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
  • پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا معاملہ، تمام بلاک کردیے، ڈی جی کا دعویٰ
  • ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف
  • پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹس چوری ہونے کا انکشاف
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال  
  • وزیرصحت نے سرویکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کو مسترد کر دیا
  •  چین کی نئی ایجاد بون گلوسے 3 منٹ میں فریکچر کا علاج ممکن
  • قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا