چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر انگلش کپتان مستعٰفی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے بطور کپتان ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد جوس بٹلر نے انگلینڈ کے وائٹ بال کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم ان کی قیادت میں بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی جبکہ دونوں میچز میں نتائج افسوس کن رہے۔
34 سالہ بیٹر کے مطابق وہ ہفتہ کو گروپ بی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو لاہور میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد لاہور ہی میں افغانستان کے ہاتھوں بھی ناکامی اٹھانی پڑی تھی۔
ایون مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد جون 2022 میں بٹلر نے وائٹ بال کے کپتان کا عہدہ سنبھالا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ میرے اور ٹیم کے لیے فیصلے کا بہترین وقت ہے، اب میں اپنی تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ بٹلر نے مجموعی طور پر 44 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی قیادت کرتے ہوئے 18 فتوحات حاصل کیں، 25 میچز میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ ایک میچ نتیجہ کن نہ رہا تھا۔ ٹی 20 کے 51 میچز میں وہ 26 میں فاتح کپتان رہے اور 22 میچز میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی میچز میں بٹلر نے کے بعد
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔