چیمپیئنز ٹرافی: افغانستان۔آسٹریلیا میچ بارش کے باعث منسوخ، گینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی: افغانستان۔آسٹریلیا میچ بارش کے باعث منسوخ، گینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ بی کے فیصلہ کن میچ میں افغانستان نے صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی مدد سے 273 رنز بنائے، اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 13ویں اوور میں ایک وکٹ کھو کر 109 رنز بنا لیے، تاہم لاہور میں تیز بارش ہوگئی، جس کے نتیجے میں میچ روک دیا گیا۔بعد ازاں، بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد آسٹریلیا اور افغانستان دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا، اس طرح کینگروز نے 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
قبل ازیں، ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ میچ کے نتیجے کے لیے 20 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہے، اگر میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوتا ہے تو آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔اگلے میچ میں اگر جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دیتا ہے، تو وہ 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہو جائے گا، تاہم انگلینڈ کے جیتنے کی صورت میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے تین، تین پوائنٹس ہوں گے۔
اور سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 3 رنز کے مجموعے پر رحمت اللہ گرباز آٹ ہو گئے۔اس کے بعد افغان بیٹرز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹ کے لیے 67 رنز کی ساجھے داری قائم کی، تاہم اس موقع پر ابراہیم زدران 22 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ اس کے بعد تیسری وکٹ بھی 91 رنز پر گر گئی، جب رحمت شاہ میکس ویل کا شکار بنے، جس کے بعد صدیق اللہ اتل اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے اسکور کو 159 رنز تک پہنچا دیا، تاہم اس موقع پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے صدیق اللہ اتل آٹ ہو گئے۔
افغانستان کو پانچواں نقصان 176، چھٹا 182 اور ساتویں وکٹ 199 رنز پر گرگئی، لیکن وکٹیں گرنے کے باوجود فائٹ بیک کرتے ہوئے عظمت اللہ عمرزئی نے 5 چھکوں اور ایک چوکے سے سجی 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
افغان ٹیم صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشوز 9 اوور میں 47 رنز دے کر 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے جکہ اسپینسر جانسن اور ایڈم زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، اس کے علاوہ گلین میکسویل اور نیتھن ایلِس ایک، ایک وکٹ لے سکے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہا یہ میچ افغانستان کے لیے فیصلہ کن ہے جس میں شکست کی صورت میں وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا، جبکہ آسٹریلیا بھی اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے چکا ہے۔ یہ افغانستان کا تیسرا گروپ میچ ہے جس میں ناکامی کی صورت میں افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ اس میچ کا فاتح سیمی فائنل میں پہنچے گا۔
.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔