مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی ،اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ماہ رمضان میں55 سال سے زائد مرد اور 50 سال سے زیادہ عمر والی خواتین کو اجازت
12 سال سے کم عمر والوں کو چھوٹ ,دیگر افراد کو آنے سے قبل اجازت لینا لازمی قرار
اسرائیل نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے کو محدود کردیا، ماہ رمضان میں صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، مسجد اقصی جانے والے راستوں پر مزید 3 ہزار اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔جمعہ کی نماز کے لیے نمازیوں کی تعداد کم کرکے 10 ہزار کر دی جائے گی، وہ لوگ جو مسجد آنا چاہیں گے انہیں آنے سے قبل اسرائیلی حکام کو درخواست دینا ہوگی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا درہ پیزو کے علاقے میں ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔