لاہور:

پائیدار سماجی ترقی تنظیم کی رپورٹ میں پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کا جائزہ 2024 میں ملک بھر میں بڑھتے ہوئے صنفی تشدد اور کمزور عدالتی نظام کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024میں 32,617کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 5,339 عصمت دری، 24,439 اغوا، 2,238 گھریلو تشدد اور 547 غیرت کے نام پر قتل کے واقعات شامل ہیں۔

سزا کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے، عصمت دری اور غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں صرف 0.

5 فیصد، اغوا میں 0.1 فیصد اور گھریلو تشدد میں 1.3 فیصد سزا ہوئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 26,753 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 225 غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں صرف 2 سزائیں دی گئیں۔

عصمت دری کے 4,641 کیسز میں 0.4 فیصد سزا کی شرح رہی، جبکہ 20,720 اغوا کے واقعات میں صرف 16 سزائیں ہو سکیں۔ خیبر پختونخوا میں 3,397 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں عصمت دری کے 258 کیسز میں صرف 1 سزا ہوئی۔ سندھ میں 1,781 کیسز رپورٹ ہوئے، لیکن عصمت دری اور غیرت کے نام پر قتل میں کوئی سزا نہیں ہوئی۔

 بلوچستان میں 398 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 25 گھریلو تشدد کے مجرموں کو سزا دی گئی، جو اس زمرے میں سب سے زیادہ ہے۔ اسلام آباد میں 220 کیسز سامنے آئے، جن میں عصمت دری کے 176 کیسز میں 7 سزائیں ہوئیں۔

ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فوجداری نظام میں جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صنفی تشدد کے مجرموں کو سخت سزا دی جا سکے اور متاثرین کو انصاف مل سکے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غیرت کے نام پر قتل کیسز رپورٹ ہوئے کیسز میں

پڑھیں:

پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200 ملین ڈالرز آمدن متوقع

اسلام آباد:

پاکستان کو آئندہ برسوں میں ٹونا مچھلی کی برآمدات سے 200 ملین ڈالر زکی آمدنی متوقع ہے، حکومت نے ماہی گیری کے شعبے میں بڑی اصلاحات متعارف کروا دی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے انڈین اوشین ٹونا کمیشن (IOTC) سے 25  ہزار میٹرک ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ حاصل کر لیا ہے، جس میں 15  ہزار ٹن ییلوفن ٹونا اور 10 ہزار ٹن اسکیپ جیک ٹونا شامل ہیں،  یہ کوٹہ ماحولیاتی تحفظ اور سمندری حیاتیات کی پائیدار دیکھ بھال کے اصولوں کے تحت حاصل کیا گیا ہے۔

وزیر بحری امور نے اسے "پاکستان کے ٹونا سیکٹر کیلیے سنگِ میل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں ٹونا کی قیمت فی کلو 5 سے 7 ڈالر تک ہے، جو ویلیو ایڈیڈ پراسیسنگ کے ساتھ اور بھی بڑھ سکتی ہے. 

اگرچہ پاکستان ہر سال 45  ہزار میٹرک ٹن سے زائد ٹونا پکڑتا ہے تاہم ضابطہ نہ ہونے کے باعث اس قیمتی وسیلے سے مکمل معاشی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا، اب "نیشنل فشریز اینڈ ایکوا کلچر پالیسی" کے تحت ضابطوں کو یکجا کر کے ماحول دوست اور منافع بخش ماہی گیری کو فروغ دیا جا رہا ہے، جو پاکستان کے بین الاقوامی ماحولیاتی وعدوں کے مطابق ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ پاکستانی  سرکاری افسر کو پہلی بار IOTC کی اسٹینڈنگ کمیٹی آن ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو مستحکم کرے گا، غیر پائیدار طریقے جیسے گِل نیٹنگ اور ٹرالنگ کو ختم کر کے ماحول دوست "لانگ لائننگ" کو متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے ناپسندیدہ شکار (بائی کیچ) میں کمی اور سمندری ماحولیاتی توازن کو بہتر بنایا جائے گا.

جبکہ ایف اے او  نے اس اقدام کی حمایت میں مقامی ماہی گیروں کو 10 لانگ لائن فشنگ کٹس مفت فراہم کی ہیں، اس تبدیلی سے ٹونا کی فی کلو قیمت 2 ڈالر سے بڑھ کر 8 ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

برآمدی عمل کو مزید موثر بنانے کیلیے سرٹیفیکیشن اور ٹیسٹنگ فیس میں ترمیم کی گئی ہے، جس سے آمدنی 48 ملین روپے سے بڑھ کر 250 ملین روپے ہو گئی ہے، کراچی کے کورنگی فشریز ہاربر کی بحالی  جاری ہے تاکہ یورپی یونین سمیت دیگر مارکیٹوں کے لیے ٹونا برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 480 سے زائد مخدوش عمارتیں ہیں، بغیر اجازت تعمیر پر سخت کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ
  • مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا
  • پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200 ملین ڈالرز آمدن متوقع
  • نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسحاق ڈار
  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف
  • مالی سال 2024-25 کے تجارت خارجہ کے اعداد و شمار
  • نیا مالی سال شروع ہوتے ہی مہنگائی کا بھی نیا طوفان: 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
  • ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھارتی اور انگلش کرکٹرز نے سیاہ پٹیاں کیوں باندھیں؟
  • سکھر،مبینہ تشدد اورلوٹ مار کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے
  • سانحہ سوات، کوتاہیاں ہوئیں: چیئرمین انسپکشن ٹیم، غفلت برتنے والوں کا تعین کیا جائے: پشاور ہائیکورٹ