گوتیریس نے اپنے میڈیا بیانات میں زور دیا کہ غزہ کی پٹی کو ایک آزاد، جمہوری اور خودمختار فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ رہنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنے سے گریز کرنے پر زور دیا تاکہ عوام کو مزید مصائب اور خطے میں عدم استحکام سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی موجودگی نہیں ہونی چاہیے اور اس پٹی کی آبادی کی کسی بھی قسم کی نسلی صفائی کو روکنا چاہیے۔ گوتیریس نے اپنے میڈیا بیانات میں زور دیا کہ غزہ کی پٹی کو ایک آزاد، جمہوری اور خودمختار فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ رہنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنے سے گریز کرنے پر زور دیا تاکہ عوام کو مزید مصائب اور خطے میں عدم استحکام سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کو آج پائیدار تعمیر نو اور ایک متفقہ، واضح اور اصولی سیاسی حل تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری رہنا چاہیے اور آنے والے دن فیصلہ کن ہیں۔ گوتیریس نے کہا کہ تمام فریقین کو معاہدے کے خاتمے سے بچنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے، اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے معاہدے پر مکمل عمل درآمد جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو خود پر حکومت کرنے، اپنے مستقبل کا تعین کرنے اور اپنی سرزمین پر آزادی اور سلامتی کے ساتھ رہنے کا حق ہونا چاہیے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل زور دیا نے کہا کہ غزہ

پڑھیں:

تل ابیب میں ایک اور صہیونی فوجی کی خود سوزی

غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونیوالے ایک اور اسرائیلی ریزرو فوجی نے صہیونی وزارت جنگ کیساتھ وابستہ ایک محکمے کے اعلی افسر کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگا لی اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے ایک اور اسرائیلی فوجی نے خود کو آگ لگا لی ہے۔ اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا ہے کہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا ایک ریزرو صیہونی فوجی نے ریکوری سے متعلق اسرائیلی وزارت جنگ کے ذیلی محکمے کے ایک اعلی افسر کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔
  اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے آرمی ریڈیو کا بھی کہنا ہے کہ سابق اسرائیلی فوجی خود سوزی کی اس کارروائی کے بعد شدید زخمی ہو گیا ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کے آرمی ریڈیو نے بنایا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کی پٹی میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوج کے 50 فیصد اہلکار ذہنی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں صیہونی ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کارپوریشن نے اطلاع دی تھی کہ جنگ غزہ کی وجہ سے ذہنی امراض میں مبتلا درجنوں زخمی اسرائیلی فوجیوں نے وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر "مساوات اور طبی خدمات" کا مطالبہ کیا تھا۔ عبری اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Ahronoth) نے بھی اسرائیلی وزارت جنگ کے بحالی مرکز سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت تقریباً "80 ہزار زخمی اسرائیلی فوجی" زیر علاج ہیں جن میں سے "26 ہزار" ذہنی امراض میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • اسرائیلی فوج نے فوجی پراسیکیوٹر کو ہٹا دیا
  • صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
  • اعلیٰ عہدیدار اسرائیلی فوجی کی لاش تل ابیب کے سپرد کر دی گئی
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • تل ابیب میں ایک اور صہیونی فوجی کی خود سوزی
  • افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہئے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر دفاع