خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام نے حسب سابق 55 سال سے کم عمر مردوں، 50 سال سے کم عمر کی خواتین اور 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض فوج کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کی پہلی رات جمعہ کی شام مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی۔ مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کے سامنے آنے والے مناظر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں نمازی مسجد اقصیٰ میں بہ جماعت نماز تراویح ادا کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام نے حسب سابق 55 سال سے کم عمر مردوں، 50 سال سے کم عمر کی خواتین اور 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ جمعہ کی شام فلسطین میں روہیت ہلال کمیٹی اور علما کونسل کی طرف سے ماہ صیام کا چاند دیکھنے کے بعد آج یکم رمضان المبارک کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اقدام میں رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے پر سکیورٹی پابندیاں عائد ہوں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سال سے کم عمر نماز تراویح

پڑھیں:

وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغازاگست میں ہوگا،محکمہ ٹرانسپورٹ نےمنصوبے پر ورکنگ مکمل کر لی، سکیم میں خواتین کیلئےتیس ای ٹیکسیوں کا کوٹہ مختص ہوگا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہےکہ درخواستوں کی آن لائن وصولی کیلئےپی آئی ٹی بی کے تعاون سے پورٹل کی تیاری کی جارہی ہے،ای ٹیکسیزکونسی کمپنیاں فراہم کریں گی، شارٹ لسٹنگ کرلی گئی، بلاسودآسان اقساط پرای ٹیکسیزکی فراہمی کیلئے9کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں

بلال اکبرخان نےکہادوہفتوں میں سکیم کا باقائدہ آغاز کردیں گے،ای ٹیکسی سکیم پرعملدرآمد کیلئے بزنس اورفنانشل ماڈل بھی تیار کرلیا گیا،پائلٹ پراجیکٹ کےتحت11سوای ٹیکسیزفلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کودی جائیں گی۔

نالے میں بہہ جانیوالی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا ، باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری

دستاویز کےمطابق پنجاب حکومت گاڑیوں کامارک اپ ٹوکن ٹیکس،رجسٹریشن فیس ادا کریگی، منصوبے کے تحت ایک ہزارگاڑیاں فلیٹ آنرز کو دی جائیں گی،ہرفلیٹ آنرکم سےکم دس گاڑیاں لینےکاپابند ہوگا،پالسیی کےمطابق سوای ٹیکسیزافرادی سطح پر دی جائیں گی، منصوبے میں 30 ای ٹیکسزخواتین کیلئے بھی رکھی گئیں ہے،فلیٹ آنرزکو ای ٹیکسی کا چالیس فیصد بطور ڈائون پیمنٹ ادا کرنا ہوگا بقیہ ادائیگی بنک آف پنجاب کریگا۔

دستاویز کےمطابق انفرادی سطح پر مرد کوٹہ کو30جبکہ خواتین کوٹے کی ای ٹیکسیزکیلئے40فیصد ڈائون پیمنٹ کرنا ہوگی،ای ٹیکسیز کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے سپلائرز سپیئر پارٹس اور سروس سنٹرز، چارجنگ پوائنٹس کا قیام کریں گے۔

4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • خوراکی تحفظ کے فروغ کے لیے ایتھوپیا اور پاکستان میں تعاون کا آغاز
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
  • بارش اور سیلاب سے مزید 10 جاں بحق: شاہراہ قراقرم پر ہزاروں افراد پھنس گئے
  • غزہ میں قحط کی المناک صورت حال لمحہ فکریہ ہے، حاجی حنیف طیب
  • نسل کشی کا جنون
  • اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد لینے والے 1000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا، اقوامِ متحدہ کا انکشاف
  • مہنگی چینی کی فروخت پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، ہزاروں دکانداروں کے خلاف کارروائی
  • دریائے شگر میں بڑھتی طغیانی، ہزاروں کنال اراضی اور آبادی خطرے میں
  • بھارت میں مذہبی پابندیاں