Daily Mumtaz:
2025-08-14@13:37:53 GMT

کوئٹہ: کچلاک بائی پاس پر کارروائی، 58 کلو ہیروئن برآمد

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

کوئٹہ: کچلاک بائی پاس پر کارروائی، 58 کلو ہیروئن برآمد

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 58 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر اے این ایف کے عملے نے کارروائی کی ہے، کارروائی میں 58 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، اس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قومی شاہراہ پر کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو چرس برآمد

کراچی:

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل نے قومی شاہراہ پر دوران تلاشی کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان عبید اللہ ولد محمد خان پٹھان اور محمد پرویز ولد داؤد شاہ پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا، محکمہ نارکوٹکس نے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار نمبر BEV-440 اور منشیات ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ اور ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول سندھ اورنگزیب پنہور نے چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف روہڑی سرکل کی مسلسل کارروائیاں اچھی کارکردگی ہے، سندھ کے تمام سرحدی راستوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے، خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو بھی مزید فعال کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس جمعے کو نشترپارک سے برآمد ہوگا
  • چہلم کےموقع  پر موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ
  • سعودی عرب کا بریدہ کھجور میلہ ، 3 ارب 20 کروڑ ریال کے سودوں سے نیا ریکارڈ قائم
  • کوئٹہ میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، سرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے جگمگا اٹھیں
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند
  • قومی شاہراہ پر کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو چرس برآمد
  • حکومت نے بات چیت کرکے امریکی ٹیرف خطے میں کم ترین کرادیا، وزیر تجارت
  • کوئٹہ: حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند
  • خیبر پختونخوا: جعلی کرنسی کی فیکٹری سے ایک کروڑ سے زائد جعلی نوٹ برآمد