رمضان المبارک: سرکاری ملازمین کے اوقات کار تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے ڈیوٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، محکمہ انتظامی امورخیبر پختونخوا نے اوقات کار سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والے محکموں اور اداروں کے ملازمین کے اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کوسرکاری ملازمین کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 تک ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔ جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جب کہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اراکین کمیٹی کے ہمراہ رمضان المبارک کے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ اتوار کو ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کے اوقات کار
پڑھیں:
کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
کراچی:صوبائی انسداد منشیات قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کی تشکیل میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔
ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔
کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔