رمضان المبارک میں رمضان بازار لگانے کی بجائے سہولت سٹالز لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
رمضان المبارک میں رمضان بازار لگانے کی بجائے سہولت سٹالز لگانے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے 10 ماڈل بازاروں میں سہولت سٹالز لگانے کی تیاری کر لی لاہور میں 10 ماڈل بازاروں میں 16 سے زائد شوگر سیل پوائنٹس بنائے جائیں گے لاہور میں بنے ہر ماڈل بازار میں 16 رمضان سہولت سٹالز لگے گے ماڈل بازار میں بننے والے سہولت سٹالز پر ضروریات اشیاء کی فراہمی ہو گی ضلعی انتظامیہ لاہور لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن، شیر شاہ کالونی، چونگ، رائونڈ، ٹاؤن شپ، وحدت کالونی، سبزازار، ٹھوکر ہربنس پورہ اور چائنہ سکیم سمیت 10 مقامات پر ماڈل بازار ہوں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 10 ماڈل بازاروں سمیت دیگر 6 مقامات پر شوگر سیل پوائنٹس لگائے جائیں گے دیگر 6 شوگر سیل پوائنٹس میں آشیانہ روڈ نشتر، بیدیاں روڈ، برکی روڈ، بدامی باغ، شاہدرہ، مناواں جی ٹی روڈ کے علاقوں میں لگے گیں ضلعی انتظامیہ نے سہولت سٹالز پر فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش کے نرخ نامے بھی جاری کر دیئے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ ماڈل بازار
پڑھیں:
افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
خیبرپختونخوا حکومت نے افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں غیرمجاز سرکاری گاڑیوں اور رہائش گاہوں کے استعمال و بازیابی پر غور کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر افسر کو صرف ایک سرکاری گاڑی رکھنےکی اجازت ہے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال سے متعلق کئی بار سرکلر جاری کیے جا چکے ہیں، کفایت شعاری کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری فی الحال بند ہے۔حکام نے ہدایت کی کہ 2 سے 3سرکاری رہائش گاہیں رکھنے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائیں جب کہ سال کے دوران خیبرپختونخوا ہاؤسز کی آمدن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔
محکمہ انتظامیہ نے کہا کہ 10سالوں میں مختلف محکمہ جات کو دی گئی گاڑیوں کی فہرست دی جائے۔محکمہ انتظامیہ نےسرکاری رہائش گاہوں پرقابض سرکاری افسران کی تفصیلات مانگ لیں۔ سال 2013 سے مارچ 2025 گاڑیوں کی نیلامی کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں۔