کراچی، تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ڈمپر اور ٹرالر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ لیاقت آباد چار نمبر، ارم بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹرالر کو جلنے سے بچا لیا اور اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔
جبکہ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے ایس ایچ او کی نگرانی میں تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے آ سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:خواجہ اجمیر نگری پولیس نے تاوان کے لیے اغوا 3 سالہ بچی کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 23 جولائی 2025 کو اغواء کی جانے والی 3 سالہ بچی ریحانہ کو بازیاب کروا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی شاہنواز بھٹو کالونی کی رہائشی ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں ہے، بھائی کی ضمانت کیلئے رقم کی ضرورت تھی اس لیے بچی کو اغوا کیا۔
گرفتار ملزم بازیاب کرائی جانے والی بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بچی کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی اس لیے کی تاکہ بچی کے والدین کو بلیک میل کرکے رقم حاصل کی جائے۔
پولیس کے مطابق کارروائی انتہائی حساس اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی گئی تاکہ بچی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے، اغوا کار سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
اہلِ علاقہ اور بچی کے والدین نے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی اور ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری سرفراز کمانڈو کی فوری کارروائی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔