عمر شہزاد کے مدینے میں منعقدہ نکاح کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
نکاح کے بندھن میں بندھنے والے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں منعقدہ نکاح کی آفیشل ویڈیو جاری کردی۔
سال 2025 پاکستانی فنکاروں کیلئے شادی کا سال تصور کیا جارہا ہے ، قبل ازیں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں سرگرم ہوئیں جسکے درمیان اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اچانک شادی کرلی جبکہ انمول بلوچ کا نام بھی جلد شادی کرنے والوں کی فہرست میں اگلے نمبر پر ہے۔
پھر ڈراما ’پری زاد’ کے احمد علی اکبر بھی خاموشی سے اپنی دلہنیا بیاہ لانے کی تیاریاں کرنے لگے ، ابھی کبریٰ گوہر، احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی شادیاں جاری و ساری ہی تھیں کہ اچانک اداکار عمر شہزاد نے بھی مدینہ منورہ میں نکاح کرکے اپنے فینز کو دنگ کردیا۔
24 فروری کو عمر شہزاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنی دلہنیا کیساتھ چہرہ چھپائے خانہ کعبہ کے سامنے پوز دیتے دیکھا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)
پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے اداکار عمر نے قرآن شریف کی آیت وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا (اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا) لکھتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ مکہ کے بابرکت آسمان کے نیچے میں نے اپنی زندگی کی ایک نئی شروعات کردی ہے‘۔
اپنے نکاح کی اعلانیہ پوسٹ میں اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ‘دعا ہے کہ ہمارا سفر محبت، ایمان اور اللہ کی رحمتوں سے معمور ہو‘۔
ابھی یہ پوسٹ منظر عام پر آئی ہی تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی اہلیہ کو تلاش کرنا اور معلومات حاصل کرنا شروع کردیا۔
کئی لوگوں نے یہ دعوے کیے کہ عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ و ماڈل زینب رضا ہیں جنکے ساتھ 2023 میں عمر شہزاد نے ریئیلیٹی شو ’تماشہ‘ میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی تھی اور اس دوران انکی افیئر کی خبریں بھی سرگرم ہوئیں تھی۔
تو کوئی یہ کہتا سنائی دیا کہ عمر شہزاد کی دلہنیا انکی حالیہ کو اسٹار حنا طارق ہیں۔ علاوہ ازیں مشل ممتاز کا نام بھی زیر گردش رہا ؛یکن یہ تمام دعوے ہی غلط ثابت ہوئے۔
View this post on InstagramA post shared by Hungama Express (@hungamaexpress)
بعدازاں کمنٹ سیکشن میں ہونے والی قیاس آرائیوں کے بعد اداکار کی اصل اہلیہ منظر عام پر آئیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں ‘اللھم بارک‘ کا کیپشن لکھ کر عمر اور اپنے ہاتھ کی تصویر صارفین کے ساتھ شیئر کردی گئی۔
جسے دیکھنے کے بعد مداحوں نے سکون کا سانس لیا کہ اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ ماڈل و انسٹاگرام انفلوئنسر شانزے لودھی ہیں۔
کشمکش کے اس عالم کے بعد اب حال ہی میں عمر شہزاد نے ایک بار پھر انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے نکاح کی آفیشل ویڈیو جاری کردی جس میں اس جوڑے کے ایجاب قبول کرتے مناظر شامل تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)
ویڈیو کا آغاز مدینہ منورہ کے ایریئل ویو سے ہوا جسکے بعد دلہن اور دولہا کی سادگی سے انٹری، نکاح نامے پر دستخط، دعائیہ لمحات اور مبارک باد دینا فینز کو خوب بھایا۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں ’قبول ہے’ کے الفاظ کیساتھ اس لمحے کوبابرکت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ،’نکاح کا سفر مدینہ سے، آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔’
ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات اس نوبیاہتا جوڑے کو نئی زندگی کا آغاز کرنے پر ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔
عمر شہزاد کے کرئیر پر ایک نظر:
یاد رہے کہ عمر شہزاد کا ڈیبیو ڈراما ’ادھوری عورت‘ ہے جو سال 2013 میں نشر ہوا جس میں وہ منفی کردار نبھاتے نظر آئے۔
اس کے بعد سال 2014 میں ڈراما ’چھوٹی چھوٹی خوشیاں‘ اور ’چور دروازے‘ میں جلوہ گر ہوئے، 2015 میں ڈراما ’نور جہاں‘ جبکہ 2022 میں ’میرے ہمسفر میں ایک معاون کردار نبھاتے دکھے۔
انہوں نے 2016 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے ’تیری میری لَو اسٹوری‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
عمر شہزاد نے سال 2020 میں ڈراما ‘بھڑاس’ میں اداکارہ درِفشاں سلیم کے ساتھ کام کیا، دونوں کا نام ایک ساتھ جوڑا بھی لیکن پھر دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔
2023 میں عمر شہزاد پاکستانی ریئیلیٹی شو ’تماشہ‘ میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کرتے دکھے اور یوں اپنے شوبز کیریئر میں اپنے گُڈ لکس اور دلکش پرسنالٹی کی بدولت مداحوں کے دلوں میں اپنے جاندار پروجیکٹس کی بدولت گھر کرنے میں کامیاب ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اداکار عمر نکاح کی کے بعد
پڑھیں:
دلہن کو اپنے جہیز، تحائف پر مالکانہ حقوق حاصل ہیں، سپریم کورٹ
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے ڈویژن بنچ نے قرار دیا ہے کہ دلہن کو دیا گیا جہیز اور تحائف غیرمشروط طور پر اس کے زیرقبضہ رہیں گے اور وہ اس کی وصولی کے لیے مقدمہ دائر کر سکتی ہے۔ اسے ان چیزوں پر بلاشرکت غیرے مالکانہ حقوق حاصل ہوں گے اور اس کے شوہر یا اس کے رشتہ دار اس پر اپنا دعوے نہیں کر سکتے۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے فیملی کیس کی سماعت کرتے ہوئے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے جہیز ایکٹ، 1976 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہکہ مقننہ نے شادی کے سلسلے میں دی گئی املاک کی تین اقسام کے درمیان فرق واضح کیا ہے، ان میں جہیز،دلہن کے تحائف اور دیگر تحفے شامل ہیں۔
جہیز دلہن کے والدین دلہن کو دیتے ہیں۔ دلہن کے تحائف دولہا یا اس کے والدین دلہن کو دیتے ہیں اور دیگر تحائف شادی کے سلسلے میں کسی بھی فریق (یعنی دولہا یا دلہن) یا ان کے رشتے داروں کو دیئے جاتے ہیں۔
عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ سیکشن 5 کے تحت تحائف اور سامان پر دلہن کے حق کو آئین کے آرٹیکل 237 اور 248 میں درج آئینی ضمانتوں سے مزید تقویت ملی ہے جو ازدواجی حیثیت سے قطع نظر جائیداد پر اس کے تصرف کے حق کو تسلیم کرتی ہے۔