City 42:
2025-04-25@08:27:28 GMT

صاحب اسلوب شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے 53 برس بیت گئے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

 ویب ڈیسک:  معروف شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے 53 برس بیت گئے مگر ان کی غزلیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

 8 دسمبر 1925ء کو انبالہ (ہندوستان) میں پیدا ہونے والے صاحب اسلوب شاعر ناصر کاظمی کا اصل نام سید ناصر رضا کاظمی تھا، ابتدائی تعلیم انبالہ میں حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا مگر تقسیم کے ہنگاموں کی وجہ سے بی اے نہ کر پائے۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

 ناصر کاظمی نے ابتدا میں اختر شیرانی کے اُسلوب میں رومانی نظمیں لکھیں، اس کے بعد غزل کی طرف آگئے اور کئی شعری مجموعے منظرعام پرآئے،جن میں برگ نے، دیوان، پہلی بارش، نشاط خواب، اعتبار نغمہ اور خشک چشمے کے کنارے قابل ذکر ہیں۔

 ناصر کاظمی مختلف ادبی جریدوں کے مدیر بھی رہے،پھر ریڈیو پاکستان لاہور سے وابستہ ہوگئے اور آخری دم تک ریڈیوپاکستان لاہور کے ساتھ وابستہ رہے۔

 ناصر کاظمی 2 مارچ 1972ء کو معدے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے،

رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید  اضافہ ہوگیا

  

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔ 

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر چوٹ آئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں مریم اورنگزیب کی گاڑی سمیت چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، گاڑی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
  • لاہور، دریائے راوی میں ایک گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق
  • اور پھر بیاں اپنا (دوسرا اور آخری حصہ)
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  • کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
  • پیر پگارا کا افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی، حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
  • کتاب ‘جھوٹے روپ کے درشن’ پر تبصرہ
  • سروس کی اگلی پرواز… پی آئی اے
  • حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس
  • پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ