اسرائیل نے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسرائیل نے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ معاہدے کی توسیع کے لیے اسرائیلی شرائط ماننے سے انکار کیا تو اسرائیل نےغزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تجویز کو اپناتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کو رمضان اور یہودی تہوار پاس اوور کے دوران توسیع دینے پر اتفاق کیا، یہ اعلان وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کی صبح جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی مدت ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد کیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ہفتے کو ختم ہو گیا تھا، جس میں بڑے پیمانے پر امداد فراہم کی گئی تھی۔
نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق وٹکوف کی تجویز کے تحت غزہ میں قید باقی یرغمالیوں میں سے نصف کو رہا کیا جائے گا، چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ۔ بقیہ یرغمالیوں کی رہائی مستقل جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ہوگی۔
عرب نیوز کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ انھوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا، لیکن انھوں نے حماس کو خبردار کیا کہ اگر وہ جنگ بندی میں توسیع پر راضی نہیں ہوئے، جیسا کہ امریکا نے تجویز پیش کی، تو جنگ بندی روک دی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اسرائیل نے مکمل طور پر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے یا نہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے یرغمالیوں کی رہائی مرضی کے مطابق نہ ہوئی تو مزید جنگ بندی نہیں ہوگی۔ حماس کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل جنگ بندی میں توسیع کا نیا منصوبہ تجویز کر کے غزہ کی پٹی میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کی طرف سے اتوار کو غزہ کو امداد بھیجنے کو روکنے کے فیصلے کو بلیک میلنگ، جنگی جرم اور اپنے جنگ بندی معاہدے پر واضح حملہ قرار دیا۔
حماس نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے میں آگے بڑھے جس پر انہوں نے جنوری میں دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کا مقصد غزہ کے علاقے میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔ غزہ کے لوگوں کو خدشہ ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کی باقیات کے حصے میں رمضان کے روزے رکھنے کے ساتھ ہی جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کر اسرائیل نے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی کی تمام شاہراہوں پر پارکنگ فیس لینے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے کراچی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر کے 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ حکومت سندھ نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے شہر کی سڑکوں سے پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کردیا. شہر کی تمام 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو پارکنگ فیس ختم کرنے اور حکم نامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔محکمہ بلدیات کی ہدایت پر پارکنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہوچکا ہے. شہریوں سے غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب کوئی بھی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکے گا. تمام میونسپل کمشنرز کو اس حکم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو مفت پارکنگ سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے، کے ایم سی مالی طور پر مستحکم ہے، شہر کی 46 مرکزی سڑکوں پر پارکنگ مفت، بقیہ علاقوں میں بھی عمل جاری ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی ہدایت پر شہر کے ہر علاقے میں پارکنگ فیس مفت کردی گئی. محکمہ بلدیات نے تمام اداروں کو فوری اطلاق اور عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔