ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات طے پاگئی ہے، جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کیلئے  کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی بیٹنگ جاری، 30 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ

بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: معاملات زیر بحث آئیں گے بلاول بھٹو

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو یہاں چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فودان یونیورسٹی کے نائب صدر کے درمیان بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلباءسے پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سن ڈے گانگ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خیر مقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے طلباءکے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب