لاڑکانہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
LARKANA:
باقرانی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا اور صوبائی وزیرداخلہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے باقرانی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔
ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ پولیس ٹیمز کو ضلعی سطح پر متحرک کرکے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔