پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے، بھوپیش بگھیل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بھوپیش بگھیل نے کہا کہ اے اے پی کے امیدوار کا اعلان کرنے کا مقصد دہلی میں اپنے لیڈر اروند کیجریوال کی شکست کے بعد پارلیمنٹ کیلئے جگہ بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج بھوپیش بگھیل نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کراری شکست کے بعد پارٹی میں اقتدار کی جنگ چھڑ چکی ہے۔ بھوپیش بگھیل کے مطابق دہلی میں ہار کا سامنا کرنے والے لیڈران نے اب پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں کا چارج اور کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا شروع کر دیا ہے، جس سے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔ کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈروں بشمول ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے اور ضلعی صدور کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے دہلی میں شکست خوردہ اے اے پی کے لیڈروں پر بھی تنقید کی جنہوں نے پنجاب حکومت میں ڈی فیکٹو منسٹر کا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔
لدھیانہ ویسٹ ضمنی انتخاب کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، جس کے لئے اے اے پی پارٹی امیدوار کا اعلان کر چکی ہے حالانکہ ضمنی انتخاب کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، بھوپیش بگھیل نے کہا کہ اے اے پی کے امیدوار کا اعلان کرنے کا مقصد دہلی میں اپنے لیڈر اروند کیجریوال کی شکست کے بعد پارلیمنٹ کے لئے جگہ بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کانگریس کی قیادت ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کا انتخاب کرے گی، جبکہ حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ ریاستی کانگریس کی قیادت کے تعلق سے بگھیل نے واضح طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے صدر اور لیڈر یہاں رہیں گے اور اپنا اچھا کام جاری رکھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کا اعلان دہلی میں پارٹی کے اے اے پی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔