سکردو سمیت بلتستان کے چاروں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سکردو میں اب تک ایک انچ برف پڑ چکی ہے۔ شگر، روندو اور دیگر اضلاع میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث سکردو کیلئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برفباری کا سلسلہ جاری
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔