نیو یارک میں ایلون مسک کے خلاف احتجاج پر 9 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
نیویارک: ہفتے کے روز نیویارک میں ٹیسلا شوروم کے باہر مظاہروں کے دوران پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ مظاہرے ایلون مسک کی وفاقی ملازمین کی برطرفیوں میں مبینہ شمولیت کے خلاف کیے گئے۔
’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ نامی اس احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جو امریکا بھر میں ٹیسلا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا حصہ تھا۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ٹیسلا جلاؤ، جمہوریت بچاؤ" اور "امریکا میں آمریت نامنظور"۔
ایلون مسک، جو کہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کے سربراہ ہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار کو محدود کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں امدادی معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔
100,000 سے زائد وفاقی ملازمین یا تو نوکریاں چھوڑ چکے ہیں یا برطرف کیے جا چکے ہیں، جن میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے ماہرین، سائنسی محققین اور توانائی فراہم کرنے والے عہدیداران شامل ہیں۔
مظاہروں کے منتظمین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹیسلا کے شیئرز فروخت کریں اور کمپنی کا بائیکاٹ کریں۔ معروف اداکار اور فلمساز ایلکس ونٹر نے کہا کہ "مسک کو ٹیسلا سے الگ کرنا، اس حکومت کے پیسے اور طاقت پر کاری ضرب ہوگا۔"
ٹیسلا اور وائٹ ہاؤس کے ترجمانوں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی
اگرچہ دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر اکثر ایلون مسک کا نام لیا جاتا ہے، لیکن گزشتہ ہفتے اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے وقتی طور پر مسک کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کر لیا۔
اوریکل کے شیئرز کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا، جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 200 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا اور لیری ایلیسن اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ٹھہرے۔ تاہم، چند گھنٹوں بعد شیئرز کی قیمت گرنے پر یہ اعزاز دوبارہ ایلون مسک کے پاس چلا گیا۔
بلوم برگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق اس دوران ایلیسن کی دولت کا تخمینہ 393 ارب ڈالر تھا، جبکہ ایلون مسک کی دولت 385 ارب ڈالر رہی۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ لیری ایلیسن نے 81 سال کی عمر میں 47 سال چھوٹی جولن زو (Zoo Karen) سے شادی کی۔ جولن زو مشی گن یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور چینی، انگریزی کے ساتھ ہسپانوی زبان بھی جانتی ہیں۔
ان کی ملاقات 2018 میں ایک یونیورسٹی ایونٹ کے دوران ہوئی، اور نومبر 2024 میں وہ رسمی طور پر 'لیری کی بیوی' کے طور پر متعارف ہو چکی ہیں۔ لیری ایلیسن کی یہ پانچویں شادی ہے، اور پہلے چار شادیاں زیادہ عرصہ تک نہیں چل سکیں، تاہم ان کے ایک سابقہ اہلیہ سے دو بچے بھی ہیں۔