سورج سے 36 ارب گنا بڑا بلیک ہول دریافت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ماہرین فلکیات نے ایک نہایت دیوقامت بلیک ہول دریافت کیا ہے جس کا حجم سورج سے 36 ارب گنا زیادہ ہے، یہ بلیک ہول ایک دور دراز کہکشاں LRG 3-757 کے مرکز میں واقع ہے
، اس دریافت کا سہرا برازیل کی یونیورسٹی فیڈرل ڈو ریو گرانڈے ڈو سُل کے سائنسدان کارلوس میلو کارنیرو اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے۔ یہ تحقیق “کوسمک ہارس شو گریویٹیشنل لینز” نامی نظام کا مطالعہ کرتے ہوئے سامنے آئی،
یہ سسٹم زمین سے ساڑھے پانچ ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے،اس قسم کے بلیک ہولز کو “الٹرا میسو بلیک ہول” کہا جاتا ہے کیونکہ یہ عام سپر میسو بلیک ہولز سے بھی کئی گنا زیادہ بڑے ہوتے ہیں۔
سائنسی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ ہر بڑی کہکشاں کے مرکز میں سپر میسو بلیک ہول موجود ہوتا ہے اور اس کا حجم کہکشاں کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے۔
پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشتگرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امور ریجن میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس مل گیا
روسی حکام کے مطابق مشرق بعید کے علاقے امور میں پیش آنے والے مہلک فضائی حادثے کے بعد انتونوف An-24 مسافر طیارے کا بلیک باکس (فلائٹ ریکارڈر) برآمد کر لیا گیا ہے۔
روسی حکومت کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان کے مطابق بلیک باکس کو ماسکو بھیجا جائے گا جہاں حادثے کی جاری تحقیقات کے تحت اس کا تجزیہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ تباہ، ملبہ مل گیا
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں روسی مسافر طیارہ طیارہ جو انگارا ایئرلائنز کی پرواز تھی، جمعرات دوپہر ایک بجے کے قریب گراؤنڈ کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔
اس وقت وہ امور ریجن کے شہر تِنڈا کے ہوائی اڈے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پرواز کر رہا تھا۔ یہ پرواز خاباروفسک سے روانہ ہو کر بلاگوویشچنسک میں رکی تھی اور تِنڈا جا رہی تھی۔
ریسکیو ٹیموں نے کچھ دیر بعد تباہ شدہ طیارے کا جلا ہوا ملبہ تِنڈا سے تقریباً 16 کلومیٹر دور دریافت کیا۔ حادثے میں سوار تمام 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے کوئی ہنگامی سگنل یا تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں دی تھی۔
تحقیقات اور قانونی کارروائیروسی تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر بسترکین نے ٹرانسپورٹ کے علاقائی تفتیش کاروں کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس میں مسافر طیارے گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 ہلاک
روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی روس آویاتسیا نے کہا ہے کہ وہ یہ جائزہ لے رہی ہے کہ آیا انگارا ایئرلائنز نے پرواز کے حفاظتی ضوابط پر عمل کیا یا نہیں۔
اس کی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوگا کہ ایئرلائن کو پرواز جاری رکھنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔
متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادامور ریجن کے وزیر ٹرانسپورٹ آندرے نکیتن کے مطابق، ہر متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روبل (تقریباً 63 ہزار امریکی ڈالر) بطور معاوضہ دیا جائے گا، اور کوشش ہے کہ یہ رقم جلد از جلد پہنچائی جائے۔
طیارے کی عمر اور حالتیہ طیارہ سوویت دور کا بنایا ہوا 2 انجن والا ٹربو پراپ An-24 ماڈل تھا، جس کی عمر 50 سال سے زائد تھی۔ تاہم، 2021 میں اسے نیا ’ایئر ورتھنیس سرٹیفکیٹ‘ جاری کیا گیا تھا، جو اسے 2036 تک پرواز کی اجازت دیتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امور ریجن بلیک باکس روس روسی طیارہ