عمران خان کے کانوں کے معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کے طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق شامل ہیں،ڈاکٹر علی عار ف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز بھی ٹیم میں شامل ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹینٹس بیماری کی عرصے سے شکایت رہی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرض سے انسان مختلف قسم کی آوازیں کانوں میں محسوس کرتا ہے، دو سر ے لوگ اس آواز کو نہیں سن سکتے، بانی کے ذاتی معالج اور پمز کی میڈیکل ٹیم پہلے بھی دوائیاں تجویز کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔