اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان کے دوران سحر اور افطار کی تیاری کے لیے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے دوران پیش آنے والی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے ان شکایات کے ازالے کے لیے رات گئے منسٹر لیول پر سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور ان کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ ہنگامی ملاقات کی۔ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر دونوں سوئی کمپنیوں نے صارفین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ماہِ رمضان کے لیے فیلڈ اسٹاف اور کنٹرول رومز کے ذریعے گیس پریشر کی باقاعدہ نگرانی کے لیے فوری اقدامات کیے۔ان میٹنگز کے تناظر میں سوئی سدرن گیس کمپنی مندرجہ ذیل فوری اقدامات کر رہی ہے.

ایس ایم ایسز پر گیس پریشر میں اوسطاً دس فیصد اضافہ کیا جائے گا .جس کے نتیجے میں گیس کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔گیس ڈسٹریبیوشن مراکز کے آخری سروں پر واقع علاقوں اور ان علاقوں میں جن میں کم  گنجائش کا نیٹ ورک موجود ہے ان کو سحری اور افطار کے مقررہ وقت سے 30-45 منٹ پہلے کھول دیا جائے گا .جس کے نتیجے میں ان علاقوں کے سسٹم پریشر میں بہتری آئے گی۔ سوئی سدرن گیس ٹرانسمیشن لائن پیک کو مزید بڑھانے اور کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کرے گا۔ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں گیس کی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بنائے جائیں گے جو روزانہ کی بنیاد پر نیٹ ورک کی صورتحال کی نگرانی کریں گے۔

گیس کے کم پریشر کی شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ہر روز صبح کو ریجنل ذمہ داران  انتظامیہ کو رپورٹ پیش کریں گے.تاہم ان اقدامات کے تحت ہونے والی پیش رفت پر سوئی سدرن میڈیا کے دوستوں کو مطلع کرتا رہے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سزاؤں کے بعد نااہلی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے احمد خان بھچر، احمد چٹھہ اور جنید افضل ساہی کی سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف اور ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر شہزاد شوکت پیش ہوئے۔

بیرسٹر شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی نے 9 مئی کے مقدموں میں سزائیں سنائی الیکشن کمیشن نے سپیکر کا ریفرنس آئے بغیر ہی درخواست گزاروں کو نااہل قرار دے دیا جبکہ سپیکر خود کسی ممبر کو نااہل نہیں کر سکتا۔

محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے، اسحاق ڈار

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ابھی ان حلقوں میں ضمنی الیکشن نہیں ہو رہا، ہمیں تیاری کیلئے آئندہ ہفتے تک کا وقت دے دیں، عدالت نے استفسار کیا کہ دو حلقوں میں شیڈول آچکا ہے اور کاغذات نامزدگی بھی جمع ہو رہے ہیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ان کے فیصلوں میں لکھا گیا ہے کہ یہ لوگ اخلاقی بدیانت ہیں نااہل کرتے وقت الیکشن کمیشن دو لائنیں ہی لکھ دیتا کہ یہ اخلاقی بدیانت ہیں لہٰذا ناہل کر رہے ہیں۔

جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیں اور انہیں کہہ دیں کہ وہ سب کے تحفظات سن کر فیصلہ کر دیں ہم الیکشن کمیشن کو پابند کر دیں گے کہ اور ایک وقت مقرر کر دیں گے، دوسرا حل یہ ہے میں نوٹس کر دیتا ہوں منگل کو دستیاب بنچ سن لے گا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست  خارج   

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا آرڈر کالعدم قرار دے کر ہمیں الیکشن کمیشن بھیج دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو سنے بغیر کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں جس پر شہزاد شوکت نے ہدایت کیلئے وقت مانگا بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ آپ اس کیس میں 18 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چلیں میں نوٹس جاری کر دیتا ہوں جو دستیاب بنچ ہوگا وہ سن لے گا۔بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم ہاوس میں خصوصی سیل قائم، فوری اقدامات کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم، فوری اقدامات کی ہدایت
  • پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے تعلیمی و مہارتی ڈھانچے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ چوہدری سالک حسین
  • سزاؤں کے بعد نااہلی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس
  • آکاش دیپ کو ’ڈریم کار‘ نے مشکل میں ڈال دیا، قانونی نوٹس موصول
  • وزیراعظم نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا
  • اسرائیلی وزیراعظم کا اعلان: غزہ کے شہریوں کو باہر جانے کی اجازت دی جائے گی
  • سوئی گیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 اگست کو فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی