پیرس اور یورپ کے بعد پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سعید احمد : پیرس اور یورپ کے بعد پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے بھی ساڑھے 4 سال بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا
بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور نے اپنے ہی پائلٹس کے خلاف متنازع بیان داغ کر پی آئی اے کو ڈبو دیا تھا ۔ جس کے بعد پیرس، یورپ ، اور برطانیہ سمیت اہم ممالک کا فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد اسی دور حکومت میں ساڑھے چار برسوں کے وقفے کے بعد یورپ اور پھر پیرس کا کامیاب فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے ۔ اس سے قبل یورپ ، پیرس اور برطانیہ جانے کے لیے مسافروں کو ڈبل ٹکٹ ، سٹے اور ڈبل فلائٹس لے کر جانا پڑتا تھا جس سے سفری اخراجات کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ الگ جھیلنی پڑتی تھی جس کی وجہ سے پی آئی اے خسارے میں جارہا تھا اور اس کو نجکاری کی طرف دھکیلا گیا تھا ۔ اب پی آئی اے دوبارہ سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے ۔ اس کے پائلٹس وہی پائلٹس ہیں جن کی کارکردگی ، ڈگریوں اور تجربے کو محض ایک بیان دے کر مشکوک بنایا گیا تھا مگر وہی پائلٹس اب بھی کامیابی سے اپنا دفاع کر کے سابق وزیر دفاع کے بیان کو عالمی سطح پر جھٹلا کر اپنی ساکھ کو بحال کررہے ہیں ۔
معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے یورپ اور پیرس کے کامیاب فلائٹ آپریشن کو دوبارہ جاری کرکے اب برطانیہ کیلئے ساڑھے 4سال بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنےکیلئےتیار ہے ۔ برطانوی سیفٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کی جانب سے کلیئرنس اورپابندی کے خاتمے کا انتظار ہے ۔ پی آئی اے نے پاکستان سے برطانیہ کیلئےپروازوں کی تیاریاں مکمل کر لیں، پی آئی اے اسلام آبادسےمانچسٹرکی فلائٹ آپریٹ کرےگا،پی آئی اے اپنے بوئنگ ٹرپل سیون طیارےاستعمال کرے گا
برطانوی ایئرپورٹس پر بھی انتظامات آخری مراحل میں ہیں ،15مارچ کو برطانوی سیفٹی ادارے کے اجلاس میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملنےکی امید ہے
ایبٹ آباد ؛ ٹھنڈیانی میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فلائٹ ا پریشن پی ا ئی اے کے بعد
پڑھیں:
حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ کے مابین ”علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لندن(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان اور برطانیہ کی ممتاز تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان “علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس یادداشت کا مقصد کیمبرج یونیورسٹی کے سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز میں علامہ اقبال کے نام سے ایک وزیٹنگ فیلوشپ کا باضابطہ آغاز ہے، جو پاکستان کے علمی، ادبی اور فکری ورثے کو فروغ دے گا۔
اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان ہونے والی مفاہمتی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے پرو وائس چانسلر پروفیسر کمال منیر، سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر شائلاجہ فینل، اور پاکستان ہائی کمیشن لندن کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی پاکستان کی تاریخ، ادب اور فلسفے میں خدمات بے مثال ہیں۔ انہیں پاکستان کا “فکری بانی” تصور کیا جاتا ہے۔ ان کا وژن تحریک پاکستان کی نظریاتی بنیاد بن کر ابھرا اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سمیت کئی رہنماؤں کو متاثر کیا۔
ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت ہماری اُس دیرینہ کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے ثقافتی، ادبی اور علمی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ یہ شراکت داری تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
اس فیلوشپ کے تحت حکومتِ پاکستان ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم کو نامزد کرے گی، جن میں سے ایک کو کیمبرج یونیورسٹی وزیٹنگ فیلو کے طور پر منتخب کرے گی۔ منتخب فیلو کیمبرج میں طلباء و اساتذہ سے پاکستان کی تاریخ، زبان، ثقافت، ادب، جغرافیہ اور عالمی و علاقائی تناظر پر لیکچرز اور مباحثے کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ، اردو، مطالعہ پاکستان، اور پاکستانی ادب و تاریخ کی تدریس بھی کی جائے گی۔
یہ اقدام پاکستان اور برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی، تحقیق اور فکری تعاون کو فروغ دینے میں ایک نیا باب ثابت ہوگا۔
Post Views: 1