مہنگائی سے تنگ آسٹریلوی شہری کچرا چُننے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور:
ایندھن وخوراک کی بڑھتی قیمتوں اور روس یوکرین جنگ نے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھائی تو بظاہر امیر ملک، آسٹریلیا کے باشندے بھی اسکی لپیٹ میں آ گئے، خصوصاً سرکاری پنشن پاتے ہزارہا ریٹائرڈ شہری اخراجات پورے نہیں کر پا رہے.
آسٹریلوی میڈیا کا انکشاف کہ اسی لیے ملک میں سیکڑوں مردو زن قابل فروخت کوڑا چننے کے روزگار پر لگ چکے، وہ روزانہ گھر گھر گھوم کر بِن سے کچرا ڈھونڈتے اور اسے فروخت کرتے ہیں، یوں اضافی رقم سے بجلی، گیس وغذا کے بل ادا ہوتے ہیں.
حتی کہ مہنگائی سے پریشان لوگوں کی خاطر آسٹریلوی حکومت نے ’’ریٹرن اینڈ ایرن‘‘ نامی سکیم شروع کر دی، شہری اب حکومت کو کچرا بیچ کر روزانہ 40 سے 80 ڈالر ( ساڑھے گیارہ تا 26 ہزار روپے ) کما رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا دباؤ کم ہونے سے 2024ء میں مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی ہے۔
بینک دولت پاکستان نے اپنی سالانہ نمائندہ اشاعت مالی استحکام کا جائزہ برائے سال 2024ء جاری کر دی ہے۔ یہ جائزہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ، 1956ء کی سیکشن 39 (3) کے تقاضوں کے مطابق تیار اور شائع کیا گیا ہے۔
رپوڑٹ کے مطابق 2024 کے دوران مجموعی معاشی حالات میں خاصی بہتری آئی۔مالیاتی صورت حال میں بہتری، روپیہ اور ڈالر کی مستحکم مساوات، معاشی سرگرمی میں اضافے اور بیرونی کھاتے کے توازن میں بہتری سے ہوتی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق معاشی ماحول میں تبدیلی کے ساتھ مالی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ بھی کم ہوگیا۔ بینکاری کے شعبے نے مستحکم کارکردگی دکھائی اور اپنی مالی مضبوطی برقرار رکھی جب کہ بینکوں کی بیلنس شیٹ میں 2024ء کے دوران 15.8 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح مالی شعبہ بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں مالی مارکیٹ کے انفرا اسٹرکچر سمیت مالی شعبے کے مختلف اجزا کی کارکردگی خطرات کی جانچ کو پیش کیا گیا اور کارپوریٹ شعبے کی مالی صحت کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اثاثوں میں توسیع سرمایہ کاری اور قرضوں دونوں کی وجہ سے ہوئی، جس سے نجی شعبے کے قرضوں میں مستحکم بحالی دیکھی گئی۔