آذربائیجان کی 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری، وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کمیٹی بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف--فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان آذربائیجان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے لائحہ عمل دینے کا حکم دے دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دورہ آذربائیجان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکیج 2025ء کا اجراء کر دیا۔
آذربائیجان کے 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان پر اسحاق ڈار کی زیرِ نگرانی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لیے تیاری کو یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم نے صدر آذربائیجان کے آئندہ ماہ متوقع دورے سے پہلے تیاریاں مکمل کرنے اور تمام ممالک میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، وسطِ ایشیائی ریاستوں سے تجارت و سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے۔ کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کیلئے معیاری جانچ اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔